کوہستان (نامہ نگار) ضلع گگلت کے قریب پڑی بنگلہ میں جائیداد کے تنازعے پر کوہستان سے سابق رکن خیبر پختونخواہ اسمبلی قتل۔
بتایا جارہاہے کہ ملک فرمس خان جو ہربن کوہستان سے سابق ایم پی اے رہے ہیں کا کندیا کوہستان سے تعلق رکھنے والے شخص شاہ وزیر کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ تھا۔ بتایا جارہا ہےکہ متنازعہ جائیداد 4 مرلہ پر مشتمل ہے۔
عینی شاہد کے مطابق شاہ وزیر نامی شخص سابق رکن اسمبلی کو گاڑی میں بٹھاکر متنازعہ جگہ پر لے گئے جہاں اُن کے ساتھ لڑائی شروع کی اور مبینہ طور پہ بیلچہ سے سر پر وار کرکے گہرا زخم دیا جس سے وہ بے ہوش ہوگئے مقامی لوگوں نے سابق رکن اسمبلی کو ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں فوری اسلام آباد ریفر کرنے کا کہا ، اسلام آباد جاتے ہوئے شنکیاری کے مقام پر ملک فرمس خان جاں بر نہ ہوسکے اور جاں بحق ہوگئے.
ملک فرمس خان کا تعلق ہربن کے قبیلے شین سے تھا اور وہ اپنے خاندان کے مشر کہلاتے تھے، پولیس نے واقعے میں ملوث تین افراد کو گرفتار کرلیا. ادھر واقعے کی اطلاع ملتے ہی ملک فرمس خان کے رشتہ دار تھانہ پڑی بنگلہ کے گرد جمع ہوگئے اور تھانہ پر ہلہ بول دیا جسے پولیس نے ناکام بنادیا جس سے کوئی جانی نقصان نہیںہوا.اس وقت پڑی بنگلہ میں حالات کشیدہ ہیں اور پولیس علاقے میں امن برقرار رکھنے کیلئے کوششوںمیںمصروف ہے.