سیاست

میروں اور وزیر کو بار بار آزمایا گیا ہے، عوام اس بار عام آدمی پارٹی کو ووٹ دے کر تاریخ رقم کرینگے، دینار خان

ہنزہ ( اجلا ل حسین ) ہنزہ ضمنی انتخابات میں آل پاکستان عام پارٹی جیتے یا ہارے پارٹی عوام کی خدمت دن رات کریگی، ہنزہ کے عوام باشعور ہیں میروں اور وزیر کو ہر بار آزمایا گیا ہے۔ انہوں نے ہمیشہ مایوس کیا ہے۔ انشاللہ عوام ہنزہ آل پاکستان عام پارٹی کے ساتھ بھر پور تعاون کرینگے۔ ان خیالات کا ظہار آل پاکستان عام پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی نائب صدر کی زیر صدارت اجلا س میں کیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ عام پارٹی عوام کی پارٹی ہے یہاں پر جاگردار اور وڈیروں کی پارٹی نہیں بلکہ عام غریب آدمی اور مزدور کی پارٹی ہے جہاں کہیں بھی عوام کے ساتھ ناانصافی ہوتی ہے ان کی حق دلانے میں صف اول میں ہوتی ہے تاکہ غریب اور عام آدمی کو گھر کے دہلز پر انساف فراہم ہو۔

اجلاس سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار دنیار خان نے کہا کہ ہنزہ میں تقریباً جھوٹ بڑے گاوں میں کمپین آفس کھولے گا اور انشاللہ ہمیں توقع ہے کہ عوام عام پارٹی کے ساتھ بھرپور ساتھ دینگی۔ اجلاس مین ضلع ہنزہ کے عہدیداران صدر امام داد ، جنرل سیکرٹری غلام طاہر اور پریس سیکرٹری امین خان نے عہد کیا کہ ہنزہ میں الیکشن میں ہارے یا جیتے سابقہ ادوار میں گزر چکے نمائندوں کی طرح علاقے کے عوام سے منہ پھیر کر دُور نہیں جائے گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button