خبریں

محمد بلال خان کے قتل کے خلاف چلاس میں‌احتجاجی مظاہرے، قاتلوں‌کی گرفتاری کا مطالبہ

چلاس(بیورورپورٹ)ضلع دیامر سے تعلق رکھنے والے معروف سوشل ایکٹویسٹ اور سنیئر صحافی محمد بلال خان کا اسلام آباد میں بہیمانہ قتل کے خلاف چلاس میں دیامر پریس کلب،اتحاد سٹوڈنٹ ارگنائزیشن اور دیامر یونین آف جرنسلٹ کے زیر اہتمام سخت احتجاجی مظاہرہ ہوا۔چلاس صدیق اکبر چول سے ڈی سی چوک تک ریلی بھی نکالی گئی اور بلال کو انصاف دو کے نعرے بھی لگائے گئے۔صدیق اکبر چوک میں منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صدر اتحاد سٹوڈنٹ ارگنائزیشن مولانا بلال او عمرفاروق نے کہا کہ سینئر صحافی محمد بلال خان قتل حکومت وقت کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے،پاکستان میں صحافی مکمل طور پر غیر محفوظ ہوچکے ہیں،حق اور سچ لکھنے والوں کو دبایا جاررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلال خان کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے تاکہ بلال کے لواحقین کو انصاف مل سکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے شہروں میں گلگت بلتستان کے طلبہ اور صحافی غیر محفوظ ہیں ان کو سیکورٹی دی جائے۔انہوں نے کہا کہ جب تک بلال کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاتا،دیامر کی عوام احتجاجوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button