اہم ترین

ہنزہ پولیس نے دریا بردگی کے بعد معجزانہ طور پر بچ جانے والے چھ سالہ بچے کو ماں کے حوالے کردیا

ہنزہ (بیورو رپورٹ) پولیس اور چچا کے تحویل میں موجود چھ سالہ بچے کو سٹی مجسٹریٹ ہنزہ سلمان علی برچہ اور پولیس اہلکاروں نے ماں کے حوالے کر دیا۔

ہنزہ پولیس کے مطابق گزشتہ دنوں ہنزہ علی آباد سے تعلق رکھنے والے ذہنی مسائل کے شکار شخص بلبل کریم نے اپنے چھ سالہ بیٹے کو دریا میں پھینک دیا تھا۔ خدا کی قدرت سے بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا۔

پولیس نے باپ کو گرفتار کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، جبکہ بچے کو پولیس کی نگرانی میں چچا کے حوالے کردیا گیا۔ حادثے کے بعد ملزم کے گھر کو پولیس نے عارضی طور پر تحقیقات کے لئے بند کردیا تھا۔

گزشتہ روز سٹی مجسٹریٹ سلمان علی برچہ نے ماں اور چچا صفدر کریم کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد گھر کو دوبارہ کھول دیا اور بچے کو ماموں اور دیگررشتہ داروں کی نگرانی میں ماں کے حوالے کردیا۔

اپنے بچے کو دوبارہ پانے کے بعد ماں نے انتہائی خوشی اور تشکر کا اظہار کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button