خبریں

نیٹکو کی گاڑیوں‌کی مرمت کے نظام کی بہتری کے لئے لائحہ عمل تیار

گلگت (پ ر) نیٹکو کی گاڑیوں کی مرمت کے نظام میں مزید بہتری،تیزی اور شفافیت لائی جارہی ہے۔اس حوالے سے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر صفدر خان نے جنرل منیجر آپریشن محبوب حسین کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں موجود نیٹکو سٹیشنوں کا تفصیلی دورہ کریں۔شکایات کا جائزہ لیں بسوں کا معائنہ کرے اور تفصیلی رپورٹ مرتب کریں۔تاکہ اس رپورٹ کی روشنی میں ادارے کی گاڑیوں کی مرمت کے کام کے رفتار کا جائزہ لے کر اس میں تیزی لائی جاسکے۔ گاڑیوں کی مرمت کے ضمن میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی جانب سے جاری کئے جانے والے ایک اخباری بیان میں کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارے کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ وہ عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرے۔ کیونکہ اس ادارے کا قیام کا مقصد ہی عوام کو سفری سہولیات مہیا کرنا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام بھی ادارے کے ساتھ تعاون اور تعلق کے رشتے کو مضبوط کریں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button