عوامی مسائل
شدید سردی کے باوجود متاثرین زلزلہ اب بھی گھروں سے باہر رہنے پر مجبور ہیں، کھلی کچہری میں استوری عوام کی شکایت
استور ( عبدالوہاب ربانی ناصر) ضلع استور ڈوٸیاں یونین میں ضلعی انتظامیہ کیجانب سے کھلی کچھری کا اہتمام کیا گیا تھا۔ کھلی کچھری کے موقعے عوام نے انتظامیہ کے سامنے مساٸل کے انبار لگاٸے ۔ عوام کا کہنا تھا نٸے سال 2020 کے شروع ہونے سے دو دن قبل رات اچانک زلزوں جھٹکوں نے استور ویلی روڈ، گاوں شلتر ، ڈوٸیاں اور بونجی سب سب سے زیادہ متاثر ہوٸیں ۔ ان حالات میں ضلعی انتظامیہ کی کاکردگی بہت بہتر رہی جس پر عوام نے خراج تحسین پیش کیا ۔ عوام کا کہنا تھا زلزے سے جانی نقصان نہیں ہوا ۔ لیکن مالی نقصان ضرور ہو ا ۔ سخت سردی برف باری میں لوگ باہر بیٹھنے پر مجبور ہیں ۔ اور ابھی تک زلزوں کے آفٹر شارکس جاری ہیں ۔ لوگو ں میں خوف حراس ہیں ۔ بچے گھروں کے اندر بیٹھنے سے انکار کر رہے ہیں ۔ خون جما دینے والی سردی کی وجہ سے کٸی بچے نمونیہ کی وجہ سے جان کی بازی ہار گٸے ۔ دو ماہ ہونے جارہے ہیں ابھی تک آفٹر شارکس جاری ہیں ۔ حکومت نے ابھی تک سروے ٹیم نہیں لا سکی ۔ متاثرہ لوگوں کا حکومت کو جلد جیالوجیکل ٹیم بج کر سروے کروایا جاٸے ۔ فور ی طور پرحکومت اس ایریا کو آفت زدہ قرار دیں ۔ لوٸر ڈوٸیاں میں 160 گھرانے ناقابل رھاٸش ہو گٸے ہیں ۔جسمیں ہلال احمر کیجانب سے 96 گھرانوں کو شلٹر مہیا کیا گیا ہے ۔ اور بقیہ گھرانوں کو بھی جلد شلٹر فراہم کیا جاٸیں ۔ دوبار سروے کرنے کی اپیل کرتے ہوٸے کہا کہ آفٹر شارکس کی وجہ سے مزید نقصانات ہوٸے جس کے لیے دوبارہ سروے کی جاٸی ۔لوٸر ڈوٸیا ں تا اپر دوٸیاں روڈ متاثر ہوا ہے ۔ محکمہ ورکس نے سروے بھی کیا ہے جس پر جلد کام کروایا جاٸے ۔ مارچ کے مہینے میں لوگ اپر گاوں شفٹ ہو رہے ہیں ۔وہاں پر رہنے والے لوگوں کا انحصار کھتی باڈی پر ہے ۔لیکن زلزوں کی وجہ سے واٹر چینل ،واٹر سپلاٸی ، سکول بلڈنگ بھی متاثر ہوٸی ہیں ۔ ابھی کھیتی باڈی کا ٹاٸم بھی شروع ہونے والا ہے ۔ ہلال احمر ، ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور سودی بادشاہ سلمان کیجانب سے ریلف دی گٸی لیکن پورے متاثرین مستفید نہیں ہوٸے ہیں ۔ محکمہ ڈیزاسٹرسے منسلک اداروں کو مزید یہاں ریلف کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے ۔ اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر استور عظیم اللہ نے کہا کہ انسان کی زندگی میں مشکلات آتی ہے اس کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے یہ قدرت کی طرف سے امتحان ہے ۔ اس رب کریم کا شکر ہے اس طرح حالات میں جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ میں اور پوری ٹیم انشإاللہ بھر پور طریقے سے آپ کے مساٸل کے لیے اقدامات کرینگے ۔ جیالوجیکل ٹیم ۔استور ویلی روڈ و دیگر مساٸل کے حوالے سے رپورٹ سینڈ کیا انشا ٕ اللہ جلد عمل درآمد ہو گا ۔ اساتذہ کی کمی روڈ قلی ، موباٸل ہسپتال ، بجلی کے پول آٹا فور ی طور اقدامات کیا جاۓ گا ۔ اس موقعے پر مساٸل کے حل کے لیے محکموں کے زمہ دران کو احکاما ت بھی جاری کٸے ۔میں اپنے ٹیم کے ساتھ جو بھی مساٸل ہے اس کے حل کے لیے بہتر اقدامات کرونگا ۔اس علاقے کی امن ترقی کے لیے کوشاں رہینگے ۔ کھلی کچھری سے ایس ایس پی محمد شرین ، اسسٹنٹ کمشنر شیر افضل ، ڈی ایف او محمد سیلم و دیگر محکموں کے سربراہان نے بھی اپنے اپنے محکموں کے حوالے سے عوام اگاہ کرتے ہوٸے مساٸل کی حل کے لیے یعقین دھانی بھی کرواٸی ۔