کالمز
کورونا واٸرس سے ڈرنا نہیں ۔۔لڑنا ہے ۔۔؟
تحریر : عبدالوہاب ربانی ناصر
یوں تو کورونا واٸرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ۔پڑوسی ملک پاک چاٸینہ سے شروع ہونے والا یہ وباٸی مرض پوری دنیا میں پھیل گیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے ایمرجنسی نافذ کرتے تمام ممالک کو مشترکہ حکمت عملی آپنانے کو کہا ۔پاکستان میں بھی کورونا واٸرس کی رفتار میں تیزی ۔پاک چاٸنہ دوست ملک نے چالیس لاکھہ ڈالر ، ماسک اور ٹیسٹ کیٹس پاکستان کو فراہم کر دیا ہے ۔ چالیس لاکھہ ڈالر سے پاکستان میں ہسپتال کا قیام عمل لایا جاٸیگا۔۔؟۔
۔وفاقی حکومت کیجانب سے تعلیمی ادارے ، عوامی مقامات ، شادی ہالز ، سیاحتی مقامات ،اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سےاقدامات ۔
قارئین اب بتاتا چلوں اس وباٸی مرض سے مرنے کی تعداد %2 فیصد بتاٸی جا رہی ہے ۔ جس طرح کا لو گوں میں خوف و ہراس پھیلا جا رہا ہے سوشل میڈیا سے عوام خوف کا شکار ہو رہی ہے ۔کوٸی پیاز بتا رہا تو علاج کے لیے کوٸی کچھہ مختلف ٹوٹکے دیکھنے کو ملتے ہیں ۔پیاز مہنگا ہونے لگا اس کے بعد اور ماسک مہنگے داموں فروخت ۔۔ ہم سب کو کورونا واٸرس سے ڈرنا نہیں اس کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے ۔ اس کے لیے احتیاطی تدابیر پر ضرور عمل کریں ۔ناول کورونا واٸرس نیا واٸرس ہے جو پہلے چین کے شہر ووہان میں نمودار ہوا ۔ ماہرین کے مطابق یہ واٸرس جانوروں سے انسانوں تک پہنچا اور اب ایک انسان سے دوسرے میں منتقل ہو رہا ہے ۔ اس کی علامات میں بخار ،کھانسی اور سانس لینے میں دشواری شامل ہے جو نمونیا کی شکل اختیار کر سکتی ہے ۔ سانس لینے میں دشواری ،بخار ،کھانسی یہ علامات واٸرس لگنے کے 2سے 14 دن میں ظاہر ہوتی ہیں ۔ناظرین متاثرہ افراد میں سے 97 فیصد لوگ صحت یاب ہو جاتے ہیں ۔اس لیے اس وبا کا مقابلہ کرنے لیے کھانستے اور چھینکتے ہوٸے منہ ڈھانپیں ،استعمال کے بعد ٹشو کوڈے دان میں پھینک دیں ، ہاتھ کو اکثر صابن سے کم ازکم 20 سیکنڈ تک دھوٸیں، ماسک کا استعمال اور دیگر احتیاطی تدابیر کو اپناٸے اور اس وباٸی مرض کا شکار ہونے سے بچیں ۔۔۔۔اب بات کرتے ہیں تو ہر وہ بیماری جس کے لیے پرہیز لازمی ہے۔ پرہیز علاج سے بہتر ہے ۔
اب بات کرتے ہیں گلگت بلتستان میں تین افراد اب تک اس واٸرس کا شکار ہوٸے ہیں ۔ ہزاروں زاٸرین ہے گلگت بلتستان کے جسکا حکومت مختلف پواٸنٹس میں اسکرنینگ کر کے چیک کیا جاتا ہے ۔ اور جو بھی فارن ملک سے آٸے ہو وہ خدا را حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔ اگر حکومت کیجانب سے کوتاہی نظر آنے کی صورت میں فوری متلعقہ زمہ داران کو اگاہ کریں ۔ حکومت کو چایٸے اس سکرنینگ جدید مشینوں سے کیا جاٸے نہ کہ مینو ل مشینوں سے ۔ اگر حکومت پہلے ہی اسکرنینگ کے لیے بہتر اقدامات اٹھاتے تو آج یہ حالات نہیں دیکھنے کو ملتے ۔ سندھ کے وزیر اعلی بار بار چیختے رہتے ہیں وفاق کی جانب سے بروقت اقدامات نہیں کٸے گٸے ۔فیڈرل حکومت کو پہلے اقدام نہیں اٹھایا ۔۔دوسری جانب تقتان باڈر میں اس طرح کے حالات کا پتا ہونے کے باوجود ہزاروں زاٸرین کو اکھٹے رکھا گیا جسکا بڑا نقصان واٸرس پھیلنے کا سبب بن گیا ۔ دوسری جانب بلوچستان کے حکومتی بندھے کہتا ہے پہلے اچھی طرح اسکرنینگ نہیں کی گٸی ۔ اگر پہلے سے حکومت اس طرح الرٹ ہو جاتی تو کافی حد کنٹرول ہو جاتا لیکن ایسا نہیں ہو ا ۔۔۔ اب سوال یہ اٹھاتا سندھ میں واٸرس سے متاثر افراد کی تعداد زیادہ بتایا جا رہی ہے ۔لیکن سندہ سے زیادہ ہزاروں زاٸرین پنجاب صوبے کے ہیں لیکن اس میں واٸرس سے متاثر ین کو نہ دیکھنا سوالیہ نشان ہے ۔جس پر سندھ کے وزیر اعلی نے پنجاب اور وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ ضلع استور میں آٸے زاٸرین کو استور ضلعی انتظامیہ کیجانب سے پتی پورہ پر رکھنے کے لیے اقدامات کٸے جس پر عوام نے سرآپا احتجاج کیا ۔ استور کے مقامی ہوٹل رکھا اس کے بعد عوام کی احتجاج کے بعد وہاں سے بھی نکال دیاگیا ۔اور استور ڈی ایچ کیو ہسسپتال میں باہر بیٹھے نظر آیا ۔ڈی ایچ کیو ہسپتال میں آٸسولیشن وارڈ بنا نے کے بعد بھی باہر رکھا گیا ۔جس پر عوام سعودی عرب سے 14 مارچ کو آٸے سے شخص کو باہر بنچ میں بیٹھایا گیا تھا ۔ جس سے لوگ پرشیان تھے ۔ عمرہ سے آٸے شخص کو لاہور چیک ایپ کیا ہے جسکی رپورٹ صیح آٸی ہے اور تاحال کوٸی علامت ظاہر نہیں ہوٸی ہے ۔ سوال یہ اٹھاتا کہ اب تک کہی کوٸی قرنطینہ سینٹر نہ ہونے کی وجہ سے مختلف جگوں میں گھماتے رہے ۔ عمرہ سے آٸے شخص کا کہنا ہے ہوٹل میں اپنی واٸف کے ساتھ بھوکے رہے اور صبح ہوتے ہی گھر سے ناشتہ لایا گیا ۔ ضلعی انتظامیہ کیجانب سے تھلچی یا کھچیک کے مقام پر سینٹر قاٸم کرنےکے اقدام کیا گیا ہے ۔ لیکن ابھی تک کلیٸر نہیں ہوا ۔ جسکی وجہ زاٸرین پرشیانییوں کا شکار ۔ ایک طرف حکومتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایات تو دوسری جانب استور کے نجی میڈیکل اسٹور میں ماسک اور سینٹاٸزر ناپید ۔ اچانک استور میڈیکل اسٹور وں سے ماسک ناپید ہونا کہی زرخیزی تو نہیں یا پھر ۔۔۔؟ اس طرح مختلف سوالات عوامی زہنوں میں گردش کرنے لگی ۔ میڈیکل اسٹور والوں سے اس حوالے پوچھا گیا تو ان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں فیس ماسک نہیں مل رہے ہیں ۔ حکومت وقت پر نجی کلینکز میں برو قت ماسک اور دیگر طبی آلات کی فراہمی کے لیے اقدام اٹھاٸیں ۔ اب تک ضلع استور اللہ پاک کی فضل وکرم سے إس وبا سے محفوظ رکھا ۔ دوسری جانب سے مذہبی معروف عالم دین بھی ہاتھ نہ ملانے اور ہجوم پر نہ جانے، فیس ماسک اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت دے رہے ہیں اور ورد کرنے کو بہتر علاج قراد دیتے ہیں ۔ہمیں اس پر عمل کرنا چاہٸیں۔