متفرق

حقوق نسوان بل کو عملی جامعہ پہنانے کے لیئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ پارلیمانی سیکریٹری برائے تعلیم شیریں اختر

گلگت ( پ ر) پارلیمانی سیکریٹری برائے تعلیم شیریں اختر نے کہا ہے کہ حقوق نسوان بل سابقہ حکومت نے پاس کرایا تھا اور اس پر ایک کمیٹی کا قیام عمل میں آیا تھا لیکن اس کمیٹی کی سفارشات سامنے نہیں آئیں، نہ ہی ان کے دور میں اس بل کے نفاز کے لیے کوئی سنجیدہ کوششیں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں انسٹیٹیوٹ برائے پارلیمانی سروسزکے تحت حقوق نسواں کے حوالے سے ایک ٹریننگ میں شرکت کی ہے اور ہم موجودہ اسمبلی کے ذریعے اس بل کو عملی جامعہ پہنانے اور اس پر حقیقی طور پر عمل درآمد کرانے کے لیئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام نے خواتین کے حقوق کے لیئے واضح ہدایات دی ہیں، اسلام میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے واضح احکامات ہونے کے باجود ہمارا معاشرہ خواتین کو ان کے جائز حقوق دینے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر تا ہے۔ خواتین کو فیصلہ ساز ی میں شرکت کرنے کا موقع نہیں دیا جاتا، انہوں نے کہا کہ ہمیں خواتین کو ان کے حقوق دلانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ خواتین کی بھرپور شمولیت کے بغیر ترقی کا سفر طے نہیں کر سکتے۔ پارلیمانی سیکریٹری برائے تعلیم نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت اس سلسلے میں واضح اور جامع اقدامات کر رہی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button