کالمز

کیا کرونا وائرس بے حیائی سے پھیلا ہے ؟ 

تحریر: صاحب مدد

جب شروع شروع میں کرونا وائرس نے چین کے شہر وہان کو بری طرح اپنی لپیٹ میں لیا تھا تب پاکستان میں نہایت ہی معتبر طبقے کی طرف سے یہ درس دیا جاتا تھا کہ چین لادین ملک ہیں، چینی لوگ  حرام جانوروں کا گوشت کھاتے ہیں ، غیر معیاری چیزے بنا بنا  کر دنیا کو بیجھتے ہیں، جوا ، سود خوری، عصمت فروشی، شراب نوشی اور ملاوٹ کی وجہ سے خدا نے اپنا عزاب نازل کیا ہوا ہے، عنقریب چین تباہ و  برباد ہو جائے گا وغیرہ۔۔۔

کرونا وائرس کا پہلا مریض دسمبر 2019   کے دوسرے ہفتے چین کے شہر وہان میں سامنے آیا۔ 31 دسمبر 2019 کو WHO کی طرف سے اس وبا کو نوول کرونا  ڈکلیئر کیا گیا ۔ یہ وبا 20 اپریل  2020 تک تقریباً 210 سے بھی زیادہ مملک میں پھیل چکا ہے۔  کرونا وائرس کی چار ماہ کی تاریخ میں چین وہ واحد ملک ہے جس نے دو ماہ کی قیل مدت میں کرونا وائرس پر مکمل قابو پایا ہے  اور اب وہان شہر مکمل طور پر کھل چکا ہے۔  چین کے بعد ‘کیرالہ ‘ بھارت کی پہلی ریاست ہے جس نے  قلیل مدت میں کرونا پر قابو پایا ہے، اور چائینہ کی سرحد کے ساتھ چھوٹا سا غیر مسلم ملک ویتنام نے بھی کروانا وائرس پر مکمل قابو پایا ہے جہاں  کرونا سے  حلاکتوں کی تعداد صفر ہے۔

آئیں چین، ویتنام  اور  کیرالہ کے بارے میں کچھ حقائق جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔ کیرالہ بھارت کی جنوبی مغربی ریاست ہے۔ اس ریاست میں ہندو مذہب کے پیروکار بستے ہیں۔  یہ پتھر کے مورتیوں کے بھگوان کو مانتے ہیں۔ اس ریاست میں شراب سرکاری طور پر جائز ہے ، جوا خانے اور کلبز بھی موجود ہیں، پوری ریاست میں خواتین نہ برقعہ  پہنتی ہیں نہ سر پر سکارف لینے کے پابندی ہیں۔ ڈانس ان کے مزہب اور ثقافت کا حصہ ہے۔

جبکہ چین بلکل لادین ملک ہے، یہ اللّٰہ اور مزہب دونوں کو نہیں مانتے ہیں، ملک میں چرچز ، مندروں اور مسجدوں پر مکمل پابندی ہے۔ مسلمان اکثریتی صوبے سنکیانگ میں پچھلے سال قرآن مجید کی امپورٹ کی اجازت دی گئی ہے، اسلام کی تبلیغ پر آج بھی پابندی ہے۔  بے حیائی کا یہ عالم ہے کہ پورے ملک میں کوئی عورت سر پر دوپٹہ نہیں اوڈھتی ہے۔ چین میں عصمت فروشی پر پابندی ہے مگر دنیا میں سب سے زیادہ سکس کے اڈے چین میں ہیں، پورے ملک میں مساج سنٹرز قائم ہیں جہاں مرد عورت کی مساج کرتا ہے اور عورت مرد کی۔ ڈانس اور میوزک ان کی تہذیب کا حصہ ہے۔  شراب اور جوا بھی لیگل ہے۔  چین میں سانپ، کتے، چمکادڈ، مینڈک، اور منڈیاں تک کھائی جاتی ہے۔  وہاں آزان اور نماز پر بھی مکمل پابندی ہے  لیکن چین نے ان تمام گناہوں اور بے حیائی کے باوجود دنیا میں سب سے پہلے کرونا پر قابو پالیا ہے ۔ یہ سوچنے کی بات ہے اگر عذاب، بےحیائی، فحاشی، اور گناہوں سے آتے تو اس وقت چین کو نیست ونابود ہونا چاہیں تھا۔

آئیں اب حیا اور ایمان پر کچھ گفتگو کرتے ہیں۔ سعودی عرب، ایران، شام ، عراق اور ترکی مسلمانوں کے مقدس ملک  ہیں۔ سعودی عرب اور ایران میں پردہ لازم ہے ، شراب اور زنا پر مکمل پابندی ہے اور ان دونوں ملکوں  میں ناچ گانے کی محفلیں بھی نہ ہونے کے برابر ہیں۔ دونوں مملک میں سرکاری سطح پر پانچ وقت کی نماز کی پابندی کرائی جاتی یے۔ لیکن کرونا نے ان ممالک کا کیا حشر کریا ہے جو پوری دنیا کے سامنے ہے۔

 آپ شام ،عراق اور ترکی کے حالات بھی دیکھ لیجے یہ  ملک ہر  لحاظ سے ہم سے بہتر ہیں لیکن اس کے باوجود کرونا وائرس کا شکار ہوئے اور ابھی تک اس سے نکل نہیں پا رہیں ہیں۔

سنٹرل ایشاء میں واقع ایک اسلامی ملک تاجگستان  کا احوال جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ یہ ملک کرونا سے ابھی تک بلکل محفوظ ہیں حلانکہ اس کی سرحد چین کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔ یہ ملک بےحیائی، رقص، شراب نوشی اور جوا بازی میں بے حیا ملکوں سے بلکل بھی پیچھے نہیں ہے۔ اس  ملک نے اس حد تک شرعی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے کہ  علمائے کرام کے زریعے فتوے حاصل کر کے عوام کو یہ کہہ دیا ہے کہ آپ قوت معدافعت مضبوط رکھنے کے لیے اس سال روزہ نہ رکھے۔

کرونا وائرس اب بھی دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے ساتھ ہی یہ بات کی جا رہی ہے کہ اس بیماری کا تعلق ہمارے اعمال اور گناہوں سے ہیں۔ اسے اللّٰہ کا عزاب اور ہماری گناہوں کی سزا قرار دیا جاتا ہے۔ ایک خاص طبقے کی طرف سے اس وبا کو پاکستان میں خواتین کے لباس سے جوڈا جاتا ہے۔ جب بھی پاکستان میں کسی  برائی پر بات ہوتی ہے اس برائی کا الزام عورت کی لباس اور اعمال  پر لگایا جاتا ہے۔

تاریخی طور پر دیکھا جائے تو دنیا میں مختلف وبائیں آئے ہیں اور بہت زیادہ تعداد میں اموات ہوئی ہیں، اگر سو سال پہلے Spanish flue کا جائزہ لیا جائے تو پوری دنیا میں پانچ کروڈ لوگ لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ آج سے پچاس سال پہلے  خسرے سے سالانہ تیس لاکھ لوگ مر جاتے تھے۔ اگر یہ وبا دنیا میں  عورت،  بے راہ روی، بے پردگی کی وجہ سے پھلا ہوا ہے تو کیوں زائرین، تبلیغ جماعت متاثر ہوئی ہے   اور دنیا کے مزہبی مقامات آج بھی کیوں بند پڑے ہیں؟

 پاکستان میں ڈاکٹرز، حکومت اور مزہبی راہنماؤں سے لاک ڈاؤن سخت کرنے اور مزید سخت سے سخت اقدامات اٹھانے کی تجاویز دے رہیں مگر دوسری جانب ایک حلقے کی جانب سے اس کو خدا کا عزاب ٹھہرا کہ کھبی عورت کو مورد الزام ٹھہرایتے ہیں کھبی اعمال اور ایمان کی کمزوری کے فتوے جاری کر کے کرونا وائرس کو مزید پھلنے پھولنے دے رہیں ہیں جو نہایت تشویشناک بات ہے ۔  کالم کے شروع میں چین، ویتنام اور بھارت کی ریاست کیرالہ کا زکر ہوا ہے ان  کے ہاں دنیا کے تمام تر برائیاں پائی جاتی ہیں مگر کرونا وائرس پر قلیل مدت میں قابو پایا ہے۔

 ہم مسلمان ہیں ہمارا عقیدہ ہے اگر صدق دل سے دعا مانگی جائیں تو ضرور اثر رکھتی ہے۔ اب کرونا کے ساتھ جنگ میں ہمیں دعا سے بھی زیادہ دوا کی اور  ڈاکٹروں کی ہدایت پر عمل کر کے احتیاطی تدابیر اختیار کر نے کی ضرورت ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button