خبریں

سوست سرحد کے آرپار تجارت چین نے کورونا وائرس کے باعث بند کر رکھا ہے، کھولنے کے لئے ان کے اعلان کے منتظر ہیں، ہوم سیکریٹری

گلگت (پ ر) ہوم سیکریٹری گلگت بلتستان محمد علی رندھاوا نے کہا کہ کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاو کو روکنے کیلئے چائینہ حکومت نے سوست بارڈر تجارت کیلئے بند کردیا ہے کورونا وائرس پر کنٹرول پانے کے بعد چائینہ حکومت کے جانب سے سوست بارڈر کھولنے کے فیصلے کا منتظر ہیں چائینہ حکومت جس دن سوست بارڈر کھولنے کا اعلان کریں گے ہم مکمل بارڈر کھولنے کے لئے تیار ہونگے ہماری طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز صدر چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹریز گلگت بلتستان رضوان علی خان اور چیمبر کے ایگزیکٹیو باڈی کے ممبران سے ملاقات کے موقع پر کیا۔

اس سے قبل صدر GBCCI رضوان علی خان نے تاجروں کو درپیش مشکلات کے حواے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کوویڈ۔19 کے روک تھام کے سلسلے میں طویل لاک ڈاون نے تاجروں کے کمر توڑ کر رکھ دی ہے سوست بارڈر بندش سے سینکڑوں تاجروں کو روزگار سے محروم کردیا ہے سوست بارڈر نہ کھلا تو سوست سرحدی تجارت سے وابستہ سینکڑوں تاجر وں سے وابسطہ خاندان کو فاقوں کا سامنا ہوسکتا ہے،تاجروں نے ہوم سیکریٹری سے درخواست کی کہ حکومت کو فوری طور پر سوست بارڈر سے منسلک تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کرے، حکومت اور انتظامیہ کے جانب سے سوست بارڈر سے منسلک تاجروں کے حوالے سے مکمل خاموشی ہے جسکی وجہ سے پاک چائینہ سرحدی تجارت سے منسلک تاجروں کو شدید مایوسی کا سامنا ہے، تاجروں نے کہا کہ ملک کے دیگر بارڈر ٹریڈ جاری ہے، جبکہ سوست بارڈر بند ہے دیگر صوبوں کی طرح سوست بارڈر کو بھی اوپن کیا جائے تاکہ تاجراپنے کاروبار کے ذریعے زندگی کے رونقوں میں شامل ہوجائیں۔

اس سے قبل GBCCI مرکزی دفتر خومر میں منعقد ہونے والے اجلاس میں تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وفاقی او صوبائی حکومتیں تفتان بارڈر اور چمن بارڈر کی طرح سو ست بارڈر کو تجارت کیلئے کھول دیا جائے، پاک چائینہ سرحدی تجارت سے وابسطہ تاجروں کے مالی نقصان کا ازالہ کرتے ہوئے، 5 لاکھ روپے تک قرضے معاف کئے جائیں، جبکہ 10 لاکھ سے زائد قرضوں کو ری شیڈول کرتے ہوئے انکے شرح منافع معاف کیا جائے۔

واضح رہے 21 مارچ کے بعد گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاو کو روکنے کیلئے حکومت نے دیگر صوبوں کی طرح گلگت بلتستان میں بھی لاک ڈان کااعلان کردیا تھا یکم اپریل سے کھلنے والا پاک چائینہ بارڈر غیر معینہ مدت تک بند رکھنے کا بھی اعلان شامل تھا جسکی وجہ سے پاک چائینہ تجارت سے وابسطہ مقامی تاجروں کو شدید مالی بحرانی کا سامنا ہے GBCCI کے صدر رضوان علی خان کی قیادت میں ہوم سیکریٹری سے ہونے والے ملاقات اس سلسلے کی کڑی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button