عوامی مسائل

عوامی ایکشن کمیٹٰی نے اشکومن میں قرنطینہ قائم کرنےکامطالبہ کردیا

اشکومن(کریم رانجھا) ؔ عوامی ایکشن کمیٹی اشکومن کا کورونا سدباب کے حوالے سے اجلاس،علاقے کے نمبرداران وعمائدین نے تحصیل اشکومن میں وباء کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل پر عملدرآمد کے لئے سفارشات مرتب کرلیں،ضلعی انتظامیہ حفاظتی انتظامات مزید بہتر کرے،اشکومن میں باہر سے آنے والے مقامی فراد کے لئے قرنطینہ بنایا جائے،حکومت سے مل کر وباء کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔عوامی ایکشن کمیٹی اشکومن حلقہ 1کا ایک ہنگامی اجلاس بام دنیا ہوٹل چٹورکھنڈ میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت چئیرمین ایکشن کمیٹی حسین جان نے کیا جس میں حلقہ ون سے تعلق رکھنے والے تمام ممبران و نمبرداران نے شرکت کی۔اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد کے ذریعے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کے حوالے سے کہا گیا کہ اشکومن تحصیل چونکہ حالیہ وباء کے حوالے سے کئی انکشافات ہو چکے اس وقت اس تحصیل کے آٹھ افراد اس مرض کا شکار ہو چکے ہیں،اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کو مزید اقدامات کی ضرورت ہے،علاقے میں غیر مقامی افراد کی آمدورفت پر نظر رکھنے کے علاوہ باہر سے آنے والے مقامی افراد کے لئے قرنطینہ قائم کیا جائے اس کے علاوہ چٹورکھنڈ پولیس سٹیشن باہر سے آنے والوں کی مکمل کوائف لینے کے بعد علاقے میں آنے کی اجازت دیں،اس سلسلے میں اگر افرادی قوت کی ضرورت پڑی تو نمبرداران علاقہ ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button