نگران حکومت میں کسی بھی غیر مقامی شخص کو برداشت نہیں کریں گے، عوامی ایکشن کمیٹی
گلگت(نمائندہ خصوصی)عوامی ایکشن کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی فدا حسین منعقد ہوا اجلاس میں عوامی ایکشن کمیٹی کے وائس چیئرمین مسعود الرحمن، جنرل سیکریٹری ثاقب عمر ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری جہانزیب انقلابی، سابق چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی مولانا سلطان رئیس سمیت ایگزیکٹیو باڈی کے ممبران سید یعصب الدین، ابرار بگورو، آفاق بالاور، فہیم اختر سمیت یوتھ رہنماوں نے شرکت کیا اجلاس میں متفقہ طور پر اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ نگراں سیٹ میں غیر مقامی فرد کو برداشت کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے زبردستی مسلط کرنے کی صورت میں جو حالات سامنے آئینگے ان کی ذمہ داری وفاقی و موجودہ نگراں وزیر اعلی کی ہوگی گلگت بلتستان میں بیوروکریسی کی تعیناتی کا عمل آزاد کشمیر طرز پر کیا جائے مزید عوام کو محرومیوں میں نہیں رکھ سکتے ہیں مساجد امن وامان سمیت گلگت بلتستان کے مشترکہ مفادات کے حوالے سے بات کریں اور اس وقت سے پیک سے گلگت بلتستان کے عوام کو محروم رکھا گیا ہے اسی طرح دیامر بھاشہ ڈیم میں گلگت بلتستان کے عوام کا حق مارا جارہا ہے علما کرام ہمارے لئے قابل قدر ہیں اور انبیا کے وارث ہیں اور علما کرام اپنا کردار ادا کرتے ہوئے علاقے میں رواداری کے ماحول کو فروغ دیں اس کے ساتھ میگا منصوبوں میں گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کے لئے بات کریں مساجد سے امن و امان کا درس اور بھائی چارگی کے فروغ ملنے سے ہم اپنے مشترکہ مفادات کو حاصل کرسکتے ہیں ہمارا مشترکہ مفاد نگراں سیٹ اپ یا پانچ سالہ حکومت میں نہیں ہے بلکہ ہم ایک ہوجائیں تو اس میں ہمارا مشترکہ مفاد ہے اور اسی طرح سی پیک سمیت دیامر بھاشہ ڈیم میں ہمارا حق محفوظ ہوگا بیورکریسی کا جو لشکر گلگت بلتستان آرہا ہے اس کو لگام حاصل ہوگا اور یہ مطالبہ ہمارا روز اول سے ہے کہ گلگت بلتستان کو آزاد کشمیر کے تناظر میں دیکھا جائے اور آزاد کشمیر طرز پر ملازمین کو تعینات کیا جائے اس وقت گلگت بلتستان کے حقوق چھین لئے جارہے ہیں اور اب تو حق حاکمیت پر بھی حملہ ہوا ہے یہ حملہ ہمارے غیرت کو للکارا گیا ہے اور ہم اب مزید خاموش نہیں رہنے والے ہیں اگر کوئی نان لوکل نگراں سیٹ اپ کا حصہ بنا تو گلگت بلتستان بھر میں نہ رکنے والا احتجاج ہوگا اور وزیر اعلی ہاوس سمیت گورنر ہاوس کا بھی گھیراو ہوگا ۔ اجلاس میں متفقہ طور پر کہا گیا کہ عوامی ایکشن کمیٹی علاقے کے وسیع تر مفادات کو دیکھتے ہوئے عوامی مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ان مسائل کو حل کرنے کے لئے کام کرے گی اور موجودہ نگراں سیٹ اپ کے حوالے سے جو نیا ماحول بنایا گیا ہے اس کے سدباب کے لئے بھی کام کرے گی ہم علما کرام سے اپیل کرتے ہیں وہ گلگت بلتستان کے عوام کے اجتماعی حقوق کے لئے میدان میں آئیں گلگت بلتستان کی عوام ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور عوامی ایکشن کمیٹی اپنے روایات کو برقرار رکھتے ہوئے علاقے کے مفاد کے لئے کام کرے گی اور ہم نوجوان نسل سے بھی اپیل کرتے ہیں وہ ایک باشعور قوم ہونے کا ثبوت دیں اور اپنے آنے والے مستقبل کے لئے کام کریں تاکہ گلگت بلتستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے اور نئے چیلنجز کے ساتھ یوتھ مقابلہ کرسکے گی اس سے گلگت بلتستان میں پرامن فضا قائم ہوگا۔