تعلیمخبریں

شگر:‌طالبات کی کمپیوٹر تعلیم میں‌دلچسپی خوش آئند، سکالر شپ دینے کا اعلان

شگر(عابدشگری) اسسٹنٹ کمشنر شگر ڈاکٹر عائشہ خان نے کہا ہے کہ لڑکیوں کا کمپیوٹر کی تعلیم کی جانب آنا خوش آئند ہے، کیونکہ کمپیوٹر کی تعلیم  اس دور کی اہم ضرورت میں شامل ہے۔ کمپیوٹر میں مہارت حاصل کئے بغیر تعلیم ادھوری ہے۔

شگر میں واقع سدرہ کمپیوٹر سنٹر کے دورے کے دوران انہوں نے زیر تربیت لڑکیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمپیوٹر کی تعلیم سب سے اہم ہے۔ کمپیوٹر کے بغیر تعلیمی ادھوری ہے۔ اس فیلڈ میں خواتین کی بڑھتی ہوئی رحجان قابل ساتئش ہے۔

انہوں نے کمپیوٹر سنٹر میں زیر تربیت لڑکیوں سے کمپیوٹر کے بارے میں سوالات کئے۔ اور مسائل دریافت کئے۔لڑکیوں کے کہنے پر انہوں نے زیر تربیت لڑکیوں کیلئے مزید کورس کیلئے گاڑی فراہم کرنے اور مستحق لڑکیوں کو سکالرشپ دینے کا بھی اعلان کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر ڈکاٹر عائشہ خان کمپیوٹر سنٹر نےانسٹرکٹروں کی جانب سے بہتر تربیت فراہم کرنے پر انہیں شاباش دی اور ان کی تعریف کی۔اور کمپیوٹر سنٹر کیلئے ہرممکن تعاؤن کی یقین دہانی کرائی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button