تعلیمعوامی مسائل

وزیر اعلی چینی جامعات میں‌زیر تعلیم طلبا کا مستقبل بچانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے، پروین غازی کا مطالبہ

گلگت (پ ر) معروف سیاسی و سماجی خاتون راہنما پروین غازی نے کہا کہ گورنر اور وزیراعلیٰ چائینہ کے تعلیمی اداروں میں گلگت بلتستان کے زیر تعلیم طلبا مستقبل بچانے کیلئے کردار ادا کرے، اخراجات میں دوگنا اضافہ ہونے کی وجہ سے والدین شدید مالی بحرانی کیفیت سے دوچا ر ہوئے ہیں طلبا کو بائی ائیر کی بجائے سوست بارڈر سے چائینہ جانے کی اجازت دی جائے، چائینہ میں کورونا وبا کے باعث مہنگائی بہت زیادہ ہوئی ہے اور چائینہ ائیرلائن کی ٹکٹ میں بھی بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے باعث گلگت بلتستان سے چائینہ جانے والے طلبا اور والدین شدید ذہنی اذیت سے دوچار ہوئے ہیں، اخراجات میں بے تحاشا اضافے نے طلبا کا مستقبل داد پر لگادیا ہے یہ باتیں انہوں نے مقامی میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ گورنر اور وزیر اعلیٰ اسلام میں مقیم چائینہ ایمبیسیڈر سے بات کرکے مسئلے کاحل نکالیں، حکومت اور اپوزیشن ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے بہتر ہے کہ وہ دونوں ملکر چائینہ میں زیر تعلیم طلباو طالبات کا مسئلہ حل کرائیں تاکہ طلبا کا قیمتی سال ضائع ہونے سے بچ سکیں، پروین غازی نے مزید کہا کہ ہمیں گلگت بلتستان کے ہونہاروں کا مستقبل بچانے کیلئے حکمرانوں کو سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے امید ہے چائینہ کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباو طالبات کے درینہ مسائل حل ہونگے۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان نے چائینہ میں تعلیم کی غرض سے مقیم طلبا کو پاکستان واپس بجوادیا تھا،کورونا وبا میں کمی کے بعد طلبا کو واپس چائینہ جانا ہے اس لئے بائی ائر کی بجائے طلبا کو سوست بارڈر سے چائینہ جانے کی اجازت دی جائے تاکہ طلبا کو روپے قرنطینہ کے نام پر لاکھوں روپے اخراجات سے بچ سکیں اور انہیں سستا راستہ سے چائینہ جانا ممکن ہو، گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور وزیراعلیٰ خالد خورشید فوری طور پراس اہم مسئلے کا حل نکالیں اور والدین کی پریشانی دور کریں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button