گلگت بلتستان

گلگت بلتستان پولیس نے تین اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا: ایس ایس پی محمد علی ضیا

گلگت: ( مون شیرین) گلگت بلتستان پولیس کو بہت مسائل کا سامنا ہے ان نمام مجبوریو ں کے باوجود پولیس عوام کی خدمت کے لئے ہمہ وقت تیا رہیں ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی گلگت محمد علی ضیاء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اُنہوں نے کہا کی بہت کم وقت میں پولیس نے خطرناک ملزمان گرفتا ر کئے ہیں۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ گزشتہ رات پولیس نے تین ملزمان کو گرفتا ر Imageکیا ہے جو پو لیس کو مطلوب تھے جس میں شیر جان ولد خالد جان ساکن بسین جس پر اے ٹی اے کے تین اہم مقدمات ہیں دوسرامیب الرحمن ولد ھیب الرحمن سالن سکار کوئی اور تیسرا ضیاء اللہ ولد ثناء اللہ ساکن سکارکوئی جو پولیس الکاروں پر حملے میں ملوث ہےں کو گرفتا ر کیا ہے اُنہوں نے مذید کہا کہ گلگت بلتستان مٰن اہم ملزمان کی لسٹ تیار ہیں اور ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہے ہیں ان کی تعداد 40 سے 50 کے قریب ہیں کمیونٹی نے پولےس کے ساتھ بہت تعاون کیا ہے اور آیندہ بھی تعاون جاری رکنھے کی امید ہے اُنہوں نے کہا کہ اگر کوئی پولیس اہلکار فرقہ وارانہ سرگرمی میں ملوث پایا گیا تو اُن کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button