سیاست

زبانی باتوں سے کام نہیں چلے گا، پھنڈر میں تحصیل کا عملہ تعینات کر کے عوام مسائل حل کئے جائیں، شہناز بھٹو

گلگت (بیورو رپورٹ) تحصیل پھنڈر میں فوری طور پر عملہ تعینات کر کے عملی طور پر عوامی مسائل کے حل کے لیے اقدامات کئے جائیں پھنڈر کو تحصیل کا درجہ صرف زبانی باتیں نھیں ھونی چاہیئے۔ یہ باتیں گلگت بلتستان اسمبلی کی حلقہ دو غذر سے امیدوار شھناز بٹھو نے اپنے جاری بیان میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ پھنڈر کو تحصیل کا درجہ ملنے کے باجود نہ عملہ تعینات کیا گیا ہے نہ عمارت موجود ہے جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ھے لہٰذا چیف سکریٹری گلگت بلتستان فوری طور پر تحصیل پھنڈر میں عملہ تعیناتی اور عمارت کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائیں۔

شھناز بٹھو نے کہا کہ بالائی غذر کے عوام کو اس حوالے سے بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے عوام کو گھر کی دہلیز پر مسائل کے حل کے لیے انتظامی سطح پر زیادہ سے زیادہ سہولیات جلد از جلد فراہم کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ عوام کے بے حد اسرارِ پر گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ کے لیے درخواست دے دی ھے ٹکٹ ملنے کی صورت میں عوامی اعتماد سے منتخب ھوکر حلقے کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے کردار ادا کرونگی

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button