Feb 21, 2013 پامیر ٹائمز ثقافت Comments Off on گلگت بلتستان لینگویج اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے، ماہرین کا مطالبہ
گلگت: گلگت بلتستان کی مقامی زبانوں کے تحفظ ، ترویج اور پالیسی سازی کے لیے’’ گلگت بلتستان لینگویج اتھارٹی ( GBLA) ‘‘اور’’ شینا اکیڈمی ‘‘کا قیام عمل میں لایا جائے ،قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی میں شنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے قیام کو یقینی بنایا جائے اور مقامی زبانوں کے لئے عملی اور تحقیقی کام کا آغاز کیا جائے، شینا زبان اور بلتی زبان سمیت ملک کے آٹھ زبانوں کو قومی زبانیں قرار دینے کے لئے قومی اسمبلی سے پاس ہونے والے بل کو نافذالعمل کیا جائے اور گلگت بلتستان میں پرائمری سطح تک تعلیم مادری زبان میں دینے کے لئے نصاب مرتب کیا جائے اور اس کے لئے گلگت بلتستان حکومت باقاعدہ عملی اقدامات اٹھا ئے ۔ ان خیالات کا اظہار شینا لینگویج اینڈ کلچر پروموشن سوسا ئٹی گلگت کے عہدیداروں شکیل احمد شکیل ، عبدالحفیظ شاکر ، غلام عباس نسیم ، اشتیاق احمد یاد ، سلمان علی ،طفیل عباس ، امیر حیدر ، محمد جمیل ، عبدا لصبور، فوزیہ منصور اور عاصم بشیر نے ’’ مادری زبان کے عالمی دن ‘‘ (21فروری ) کی مناسبت سے منعقد ہونے والے ایک اہم اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکار کنونشن گولز (1995) میں مادری زبان میں کوالٹی ایجوکیشن تک تمام بچوں کی پہنچ کو 2015تک یقینی بنانے کی آرزو مادری زبان کے عالمی دن کی روح قرار دیں تو اس کی اہمیت واضح ہو جاتی ہے کہ مادری زبان ایک بچے کی ذہنی اور فکری ترقی میں کیا مقام رکھتی ہے۔انہوں نے آخر میں گلگت بلتستان کی حکومت ، سیاسی پارٹیوں ، این جی اوز ، سول سوسائٹی ، یو این ایجنسیز اور میڈیا پر زور دیا کہ وہ اس حوالہ سے اپنا بھر پور کرادر ادا کریں ۔
May 28, 2022 0
May 28, 2022 0
May 28, 2022 0
May 26, 2022 0
Mar 17, 2020 Comments Off on حکومتی عدم توجہی یا سماجی عدم دلچسپی؟ بلتستان میںقدیم ثقافتی ملبوسات کا استعمال کم ہوتا جارہا ہے
Mar 16, 2020 Comments Off on یاسین کے بالائی علاقے سیلگان میں تخم ریزی کی رسم جوش و خروش سے ادا کی گئی
Sep 19, 2019 Comments Off on چترال اپنی زرخیز ثقافت اور تکثیریت کی بدولت پرامن ہے، باہمی ہم آہنگی بڑھانے کے لئے روابط ضروری ہے، سیمینار سے مقررین کا خطاب
Aug 17, 2019 Comments Off on جشن گھانچھے اختتام پزیر، تلوار ڈانس اور چھرگاہ تھپ کے خوبصورت مظاہرے
May 15, 2022 Comments Off on شدت کی گرمائش اور ہمارے گلیشئرز – آخری قسط
May 14, 2022 Comments Off on ماحول کی خوبصورتی میں جنگلی حیات کا کردار
May 12, 2022 Comments Off on گوبل وارمنگ میں سرمایہ دار ممالک کا کردار