ضلع دیامر, تھلیچی، ٹریفک حادثے میں دو افراد جان بحق
گلگت: سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع دیامر کے مقام تھلیچی کے قریب موٹر سائیکل اور پراڈو (جیپ) گاڑی کے درمیان تصادم کی وجہ سےشاہراہ قراقرم پر کام کرنے والے دو مزدور جان بحق ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جان بحق ہونے والے دونوں افراد موٹر سائیکل پر سوارتھے۔
شاہراہ قراقرم پر حادثات کی شرح دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ گاڑی چلانےوالے مکمل احتیاط کا مظاہرہ کریں اور ٹریفک قوانین پر عمل کر کے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ اس کے ساتھ ساتھ، یہ بھی ضروری ہے کہ ڈرائیونگ لائیسنس دیتے وقت سخت احتیاط کا مظاہرہ کیا جائے۔ یہ بھی ضروری ہے کہ گاڑیوں کی فٹنس کو وقتا فوقتا جانچا جائے اور کسی خرابی کی صورت میں ان کو شاہراہوں پر آنے سے روکا جائے۔ اس طرح کے احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے حادثات کو بہت حد تک کم کیا جا سکتاہے۔