ثقافت

گلگت: تین روزہ دستکاری میلہ اختتام پذیر

گلگت ( مون شیرین) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے خواتین کے لئےلگائے گئے تین روزہ نمائش آج گلگت میںاختتام پذیر ہوا ۔ پیر کے روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ نمائش میں گلگت بلتستان کے علاوہ پنجاب سے خواتین نے شرکت کی ۔نمائش میں 50 سے زاہد مختلف اشیا کے اسٹال لگائے گئے تھے جس میں زیادہ ترہاتھ سے بنائی گئی مقامی اشیا توجہ کا مرکز بنی۔ تین روزہ نمائش کے اختتامی تقریب کے مہماں خصوصی ڈائر یکٹر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان روبینہ تو فیق شاہ تھی اختتامی تقریب میں مہماں خصوصی نے اول، دوم اور سوئم آنے والی خواتین میں شلیڈ تقسیم کی ۔ گلمت کارپٹ سنٹر اول، فائیو اسٹار جیمز کیٹنگ سنٹر غذر نے دوسری اور نیئوگلگت ڈیکوریشن سنٹر نے تیسرپوزیشن حاصل کی۔ اول آنے والی خاتون دولت نما، دوم آنے والی نجمہ بیگم اور سوئم آنے والی خاتون نور جہان نے مہماں خصوصی سے شلیڈ  اور سند وصول کی۔ مہماں خصوصی نے دیگر نمایاں کارکردگی دکھانے والی خواتین میں بھی اسناد اورشلیڈ تقسیم کی۔ اختتامی تقریب میں ٹی ڈی اے کی طرف سے اے کے آر ایس پی کو بھی خصوصی شلیڈ دی گئی جوپروگرام مینجرجینڈر و ڈویلپمنٹ یاسمین کریم نے وصول کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button