گلگت بلتستان

آل پاکستان مسلم لیگ کا گلگت میں دھرنا، مشرف کو رہا کرنے کا مطالبہ

PM
گلگت ( نامہ نگارخصوصی ) مشر ف کے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے ہم ایسے الیکشن کو نہیں مانتے ۔ اس لیے مشر ف نے الیکشن کے بائیکاٹ کیا ہے ۔ ہم بھی پاکستانی ہیں کوئی تخریب کار نہیں ۔ پر امن احتجاج کرنا ہمارا حق بنتا ہے زر داری اور نواز شریف ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔ مشرف نے ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ ایک ملک میں دو صدر نہیں ہوتے ۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنماوں نے گلگت میں مشرف کی حمایت میں نکالی ریلی کے بعد جوٹیال سیکریٹریٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جن میں آل پاکستا ن مسلم لیگ کے مر کز جنرل سیکریٹری آسیہ اشرف نے عوام سے ٹیلی فونک خطا ب کرتے ہوئے کیا کہ مشرف کے ساتھ انصاف نہیں ہوا بلکہ ملک کی خدمت کرنے کی سزا دی گئی ۔ مشرف کا مقصد پاکستان کی بقاء تھا ہم ایسے الیکشن کو نہیں مانتے جو عدالتیں بھی انصاف کے بجائے ظلم کریں اس لیے ظلم کے خلاف الیکشن کا ہم مکمل با ئیکاٹ کیا ہے ۔
آل پاکستان مسلم لیگ گلگت بلتستان کے چیف آرگنائزر کریم خان عرف کے کے نے خطاب میں کہا کہ مشرف گلگت بلتستان کا قائد نہیں بلکہ عظیم قائد ہے جی بی کے عوام مشر ف سے محبت کرتے ہیں ہم گنہگار ہوجائیں گے کہ مشرف کے اچھے کاموں کی تعریف نہیں کری گے ۔ جنرل مشرف کے دور میں حکومت میں سے سے پہلے گلگت سے لے کر چترال تک پکا روڑ بنایا گیا ۔ با بو سر ، جی بی سکاوٹس ، کے آئی یو بنائی گئی جو کہ ہمارے لیے قومی اثاثے ہیں ۔ برے اسلام آباد میں بیٹھ کر مشرف پر الزامات لگاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ افتخار محمد چوہدری اتنے ملک و قوم سے مخلص ہیں تو اپنے بیٹے کے خلاف فیصلہ کیوں نہیں سناتے ۔اسلام آباد میں بیٹھے ملک کے لٹیرے دیکھیں کہ جی بی کے عوام مشرف سے کتنے محبت کرے ہیں اور بشمول پاکستان سمیت دیگر اضلاع میں مشر ف کے حق میں احتجاج اور ریلیاں نکال رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کالے کوٹ ولاے مشرف پر حملہ کر تے ہیں جسطرح بھٹو کے ساتھ ظلم ہوا ٹھیک اسی طریقے سے مشر ف کے ساتھ بھی زیادتیاں کرنے کی کوشش ہو رہی ہے ہم ہرگز بر داشت نہیں کریں گے ۔ قائد آل پاکستان مسلم لیگ کے ساتھ ظلم بندنہیں کیا جاتا ہے تب تک احتجاجی ریلیاں جاری رہیں گی ۔ 7مئی کو ہنزہ اور 9مئی کو غذر میں دھرنا ہو گا عوام سے اپیل ہے کہ مشرف کے حق میں احتجاجی ریلیوں میں شر کت کر کے غیرت مند قوم ہونے کا ثبوت دیں ۔
آل پاکستان مسلم لیگ ضلع گلگت کے آرگنائزر الیاس صدیقی نے کہا کہ مشرف اس ملک کا خیر خواہ ہے اور کارگل معرکے کے ہیرو ہیں اور کارگل کو فتح کیا اور وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے پاکستان میں دہشت گردوں کی سر کوبی کی اسلیے انہیں سزائیں دی جا رہی ہیں اس وقت عدلیہ مشرف کے ساتھ جو سلوک کر رہی ہیں ہم ان پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔موجودہ ججز صاحبان نے اپنی حیثیت کو کھو چکے ہیں اب انہیں ججز کہلانے کے قابل نہیں اور نہ ہی ان ججوں سے عوام کو انصاف کی کوئی توقع ہے ۔ صوبیدار عیسیٰ نے کہا کہ اکبر بگٹی نے اپنی فوج بنائی تھی وہ پاکستان سے اپنے فوجوں کے لیے تنخواہیں مانگے تھے اور ہر وقت ریاست کو چیلنج کر رہے تھے ایک پاکستان کے دو صدر نہیں ہو سکتے اس لیے مجبوراً مشرف کو بگٹی فوج کا خاتمہ کر نا پڑا ۔
شیخ عباس المعروف جھنگوی نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر آدمی یہ کہتا ہے کہ افتخار محمد چوہدری انصاف کریں گے جو اپنے بیٹے کی چوریاں چھپائے وہ کیا عوام کو انصاف فراہم کر یں گے ۔ مشرف کو بموں سے اڑانے کی کوشش ہو رہی ہے اگر مشرف کو کچھ ہوا تو چوہدری بھی نہیں بچے گا ۔مشر ف ایک قوم اور ایک ملت کا نام ہے کسی نے ملک سنوارو کے نام پر ملک کو لوٹا اور کوئی کرپشن سے پاکستان سے پاکستان کو لوٹ رہے ہیں سب سے پہلے ان لوگوں کا احتساب ہو نا چاہیے ۔
ضلع غذر آل پاکستان مسلم لیگ و سابق ممبر قانون ساز اسمبلی سر فراز شاہ نے کہا کہ مشرف کے حق میں احتجاجی ریلیاں اور اجتماعات کو نا کام بنانے کی سازش ہو رہی ہے لیکن سازشی عناصر ناکام ہو نگے جو لوگ انڈیا کے باقیات ہیں سازشی لوگ پاکستان کو خوش حال دیکھنا نہیں چاہتے اس لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سیاچن سازش کے تحت فوج کو واپس بلایا گیا اور پاک فوج پر حملے کروائے گئے انہی لوگوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہے جن سیاست دانوں نے ملک کی دفاع کی ان سیاست دانوں پر ملک میں انتخابات لڑنے پر پابندی عائد کر کے سزائیں دی جا رہی ہیں ۔
سابق ڈپٹی کمشنر (ر) حسن خان نے کہا کہ ہم کوئی تخریب کار نہیں کہ یہاں شر پسندی کا مظاہرہ کریں ۔ پر امن احتجاج کرنا ہمارا بنیادی حق ہے ۔ مشرف نے ملک کی خدمت کی ہے ان سے اظہار یکجہتی کرنا ہمارا فرض ہے مشر کو گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ انہوں نے اپنی بے گناہی کا ثبوت دینے کے لیے عدلیہ میں پیش ہوئے ہیں انہیں انصاف کے بجائے زیادتی کی جا رہی ہے ۔ جس کو ہم ہر گز برداشت نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پی پی کا پانچ سالہ دور دیکھ لیا ہے سب ادارے کرپشن سے تباہ ہر گئے ہیں ۔ اے پی ایم ایل کی ریلی مرکزی سیکریٹریٹ جو ٹیال سے چیف آرگنائزر گلگت بلتستان کریم خان کے کے کی قیادت میں نکالی گئی جو شہید ملت روڑ سے ہوتے ہوئے جوٹیال میں اختتام پذیر ہوئی ۔ مشرف کے حق میں نعرے لگائے گئے ۔ سینکڑوں گاڑیاں ، مو ٹر سائیکل اور ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شر کت کی آخر میں کالے کوٹ مر دہ باد ، نا اہل عدلیہ مر دہ باد ، مشرف زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button