کھیل
آل پاکستان انڈر ١٤ فٹ بال ٹورنامنٹ گلگلت میں اختتام پذیر، فائنل تقریب بد انتظامی کاشکار
گلگت( نامہ نگار) آل پاکستان انڈر 14فٹ بال ٹورنامنٹ شدید بد انتظامی اور شر مناک کارناموں کے ساتھ اپنے انجا م کو پہنچ گیا ۔فٹ بال کے فائنل میچ میں گلگت بلتستان کے محکمہ کھیل کی نا اہلی کے باعث مہمانوں کو بیٹھنے کی جگہ بھی نہیں مل سکی ۔ وی آئی پی انکلوژر میں مہمانوں کی نشستوں پر محکمہ سیاحت کے ملازمین مکمل طور پر قابض رہے ۔ صحافیوں کے لیے کوئی نشست نہیں تھی۔ حیران کن مر حلہ اس وقت دیکھنے میں آیا کہ دوران کھیل گلگت بلتستان کے کھلاڑی شدید پیاس سے بلک رہے تھے اور گلگت بلتستان سپورٹس بورڈ کے حکام اور سیکریٹری اور مشیرتماشہ دیکھ رہے تھے ۔ اس دوران ایک مہمان جو پنجاب سے تعلق رکھتا تھا تماشائیوں کی نشست سے اٹھ کر جی بی کے کھلاڑیوں کو پانی دینے چلا گیا جس پر وہاں موجودہزاروں عوام نے محکمہ کھیل کے اعلیٰ حکام کی نا اہلی کی شدید مذمت کی ۔ واضح رہے کہ محکمہ کھیل و ثقافت کی نااہلی شدید بد انتظامی کے باعث فائنل میچ اور تقریب کا KPKاور فاٹا نے بائیکاٹ کیا ۔ جبکہ ایک سیمی فائنل میچ کے دوران KPKکے معصوم کھلاڑیوں پر بعض افراد کا حملہ اور بد تمیزی نے گلگت بلتستان کے عوام کا سر شرم سے جھکا دیا اور محکمہ کھیل و ثقافت کے منہ پر بد ترین طمانچہ ثابت ہوا ۔گلگت بلتستان کے غیور عوام جو کہ ملک بھر میں مہمان نوازی کے لیے مقبول ہیں کے ہاتھوں KPKکے مہمانوں سے بد تمیزی اور لڑائی گلگت بلتسان ٹوریزم اور سپورٹس بورڈ کے لیے شر مناک لمحہ ہے اور بد نامی کا ایک انمٹ داغ ہے جسے سپورٹس بورڈ کے ذمہ داران ساری زندگی مٹا نہیں سکیں گے ۔ 30لاکھ روپے کا یہ میگا ایونٹ جس بد انتظامی کا شکا ر ہوا و ہ قابل مذمت ہے ۔ فائنل میچ میں شریک ہزاروں عوام نے گلگت بلتستان کے کھلاڑیوں کی کسم پرسی اور محکمہ کھیل کے حکام کی ناروا سلوک پر مذمت کر تے رہے ۔ صورت حال یہاں تک خراب تھی کہ کھیل کے دوران کھلاڑیوں کا پانی بھی نصیب نہیں ہوا اور ایک کھلاڑی پیاس سے چکر کھا کر گر پڑا ۔30لاکھ کے بھاری رقم میں بڑے پیمانے پر مبینہ گھپلوں کے امکانات ہیں ۔عوام نے مبینہ گھپلوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔
Shame on you ministry of tourism GB