کھیل

ہنزہ، بروڈ پیک سر کرنے والے کوہ پیماوں کے اعزاز میں تقریب منعقد

Manz
ہنزہ نگر (اجلال حسین) گزشتہ دنوں ہنزہ کے تین نوجوان کوہ پیماوکریم الحیات ، نصیرالدین اور صفدر کریم نے بروڑ پک جس کی اونچائی 8ہزار سے زائد کا ہے سر کرکے نہ صرف علاقہ کا نام روشن کیا بلکہ دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ بروٹ پک پر ان نوجوان کوہ پیماوں نے پاکستان کا پرچم لہرایا۔کوہ پیماوں کی اعزاز میں گزشتہ روز ہنزہ میں علاقے کے عمائدین ، نمبردارن ، سیاسی ومذہبی حلقوں کی جانب سے پروقار تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان نوجوان کو ہ پیماوں کی سلام پیش کرتے ہیں اپنی مدد اپ کے تحت اس پک کوسر کیا ۔کوہ پیماوں نے اپنی جان پر کھلتے ہوئے اس کو سر کیا۔
مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا ہم انتہائی خوشی کے ساتھ کہنا پڑتا ہے ایسے کوہ پیما بھی ہیں جو کہ دنیا میں اونچے پہاڑ موجود ہے ان کو بھی سر کرنے اعزاز ہنزہ سے تعلق رکھنے والے مرد اور خاتون شامل ہے جنہوں نے اس شعبے میں دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بروڑپک سر کرنے والی ٹیم کے سربراہ کریم الحیات نے کہا قوم کی دعاوں کی بدولت ہم نے اس پک کو سر کیا نہ صرف ہمارے خاندان کے لئے اعزاز ہے بلکہ ہنزہ پورے پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کوہ پیمائی ایک خطرناک شعبہ ہے کوئی بھی کوہ پیماپہاڈ سرکرنے کیلئے گھر سے نکلتا ہے زندگی اور موت کے کشمکش میں ہوتا ہے۔ اور ہم ان سینئر کوہ پیما نذیر صابر اوراشرف امان کو خلاج تحیسن پیش کرتے ہیں کم وسائل کے باوجود انھوں نے دنیا کے بلند ترین چوٹیاں سرکرکے پاکستان کا نام روش کیا اور نوجوان نسل کے لئے ایک راستہ دیکھایا۔ اور اج ان کے راستے پر عمل کرتے ہوئے سینکڑوں نوجوان اس شعبے کے ساتھ وابسطہ ہے۔انھوں نے پولینڈ کے ان خاندان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس پک کو سر کرنے میں ہماری مدد کی اور ہمیں حوصلہ دیا۔
کریم الحیات نے علاقے کے عمایدین ، سیاسی و سماجی حلقوں کے نمائندوں کو بروڑ پک سر کرتے وقت جوسفر کیا تھا بذریعہ تصاویر ان کو دیکھایا۔ کریم الحیات نے علاقے کو عمائدین کو ان کے اعزاز میں دی جانے والی تقریب منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔عمائدین نے کریم الحیات کو چوٹی سر کرنے کے خوشی میں پھولوں کا ہار پہنا دیا۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button