گلگت بلتستان

وفاق المدارس کے تحت گلگت بلتستان میں امتحانات ٢٨ ستمبر سے شروع ہوں گے،دو سنٹر قائم

گلگت(ابن شہزاد حقانی) وفاق المدارس العربیہ 3013ء کے ضمنی امتحانات ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی28 ستمبر سے شروع ہوکر 30ستمبر کو ختم ہوجائیں گے۔ایک دن میں دو پرچے ہونگے۔ وفاق المدارس گلگت بلتستان کے مسؤل (ڈائیریکٹر)مولانا حبیب اللہ دیدارؔ نے کہا کہ پورے گلگت بلتستان میں صرف دد سینٹر قائم کیے گئے ہیں جو گلگت میں ہیں۔ تمام اضلاع کے طلبہ و طالبات دارالخلافہ گلگت میں ضمنی امتحانات میں شرکت کے لیے آئیں گے۔جامعہ نصرۃ الاسلام گلگت میں بنین(لڑکوں) جبکہ جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات میں بنات(لڑکیوں) کے لیے امتحانی سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بہت کم طلبہ و طالبات سالانہ امتحان میں فیل ہوئے ہیں اس لیے زیادہ سینٹر قائم کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوئی۔تمام طلبہ و طالبات کے امتحانی سلپ(ایڈمٹ کارڈ) جاری کیے گئے ہیں۔ یہ امتحان صرف تین دن میں پایہ تکمیل کو پہنچ جائیں گے۔جامعہ کی انتظامیہ طلبہ وطالبات اور نگران اساتذہ کے قیام و طعام کا بندوبست بھی کرے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

  1. 3013ء یقینی طور پر ایک ٹائپی غلطی ہے۔ ایک منظم امتحانی نظام کے تحت دینی تعلیم کا حصول ایک خوش آئیند کوشش ہے۔ اسے اور بیتر بنا کر دینی تعلیم کو مزید موئثر بنایا جا سکتا ہے۔ وفاق المدارس گلگت۔بلتستان مبارکبادی کے مستحق ہیں۔

Back to top button