گلگت بلتستان

سدپارہ ڈیم سے سکردو شہر کو بجلی کی فراہمی کے لئے واپڈا اور حکومت گلگت بلتستان میں معاملات طے پا گئے

گلگت ( پ ر) حکومت گلگت بلتستان نے سکردو شہر کو باقاعدگی سے بجلی مہیا کرنے کے لیئے واپڈا سے سدپارہ ڈیم کی آپریشن اور مینٹیننس کے لیئے معاملات طے کر لیئے ہیں اس سلسلے میں حکومت اور واپڈا حکام کے مابین جلد تحریری معاہدہ کیا جائے گا۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمن نے گزشتہ روز ہونے والے ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محکمہ واٹر اینڈ پاور اور واپڈا کے درمیان ایک مربوط نظام کے تحت سدپارہ ڈیم کے معاملات چلانے ی منظوری دیتے ہوئے اعلی حکام سے کہا ہے کہ محکمہ برقیات اور واپڈا کے درمیان ایک تحریری معاہدہ ہوجس کے تحت سدپارہ ڈیم کے معاملات چلائے جائیں۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ڈیم کے آپریشن اور مینٹینس کے معاملات ایک مکمل معاہدے کے تحت ہونے چاہیں تاکہ سکردو شہر کو بجلی کی قلت سے نجات ملے اور لوڈشیڈنگ میں کمی آسکے۔ وزیر اعلی نے محکمہ مالیات کو دس کروڑ کی رقم محکمہ برقیات کو فوری ریلیز کرنے کا بھی حکم دیا تاکہ اس محکمے کے اوپر جو بقایا جات ہیں ان کی ادائیگی ممکن ہو سکے۔محکمہ مالیات کی جانب سے ریلیز کی جانے والی رقم سے ملازمین کی تنخواہ اور مرمت کے معاملات طے کئے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے بجلی کے بلات کی ریکوری میں تیزی لانے کے بھی احکامات دیئے ۔یاد رہے کہ سدپارہ ڈیم سے نہ صرف زرعی اراضی کو سیراب کیا جاتا ہے اور بجلی بھی سکردو شہر کومہیا کی جارہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button