گلگت بلتستان

ڈپٹی کمشنر گلگت کا جوتل میں کھلی کچہری سے خطاب، مسائل حل کروانے کی یقین دہانی

گلگت (پریس ریلیز) ڈپٹی کمشنرگلگت کیپٹن (ر) شہباز طاہر ندیم کی جوتل میں کھلی کچہری میں شر کت کی،جسمیں جوتل کے عوام نے ڈی سی گلگت کے سامنے اپنے مسائل سے آگاہ کیا ڈی سی گلگت نے عوام کے مسائل سنے اور گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ وسائل کو دیکھتے ہوئے جو تل کے مسائل کو تر جیحی بنیا دو ں پر حل کر نے کی کو شش کی جائے گی ۔ جوتل میں تعلیمی مسئلے کا فوری طو ر پر نو ٹس لیتے ہوئے محکمہ تعلیم کے موجود عملے سے فوری طو ر پر گرلز سکو ل میں لائبریر ی و کمپیوٹر لیب ، اور سائنس لیبارٹری بنا نے کے لئے اقدامات کر نے کی ہدایت دی اور اے سی دنیور کو بھی ہدایت دی کہ فوری طور پر محکمہ تعلیم کے ساتھ ملکر جوتل بوائز ہائی سکو ل کے لئے وقف کی گئی زمین کی چاردیواری اور گراونڈکی ہموارکرنے کیلئے فوری اقداما ت کریں۔

jutal 2

ڈی سی نے گر لز ہائی سکول کے نا مکمل کام کا بھی نو ٹس لیا اور عمائدین جو تل کے سامنے مو جود ٹھیکدارنے ایک مہینے کے اندر اندر کام مکمل کر وانے کا وعد ہ کیا بصورت دیگر ٹھیکدارکے خلاف قانونی کاروائی کر نے کا حکم دیا ۔عمائدین جوتل نے لوکل گورنمنٹ کی طر ف سے سالانہ تر قیا تی کاموں کے حوالے سے نظر انداز نہ کر نے کی گزارش کی جس پر ڈی سی گلگت نے عوام کو یقین دلایا کہ لوکل گورنمنٹ میں آبادی کے تنا سب سے جو تل کے عوام کا حق ہر حال میں دیا جائے گا اور ایک روپیہ بھی خر د برد نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ڈی سی گلگت نے عمائدین جو تل کے یو نین کونسل میں ایک سیٹ کو مذید بڑھانے کی مطالبے پر کہا کہ چیف الیکشن کمشنراور لوکل گورنمنٹ کے زریعے سے یونین کو نسل میں مذید ایک سیٹ میں مجریہ ضوابط کے مطابق اضا فہ کر نے کے اقداما ت کریں گے۔

جو تل میں ٹرانسفارم کے خرابی کے مطلق واٹر اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ کے نمائند ہ آفیسر نے یقین دہانی کر ائی کہ 15 روز کے اندر ٹرانسفارمر مر مت کر کے بجلی بحا ل کر لی جائیگی۔ڈی سی گلگت نے پا نی کوہل کا بھی دورہ کیا اور نامکمل لفٹ اریگیشن سکیم کے کا م کا بھی جائزہ لیا اور ایکس ای این کو ہدا یت دی کہ وہ جو تل پانی کے کوہل کو ADP میں شا مل کریں ۔

ڈی سی گلگت نے سالانہ سلاب کے زد میں آنے والی زمینو ں کا جائزہ لیا اور جو تل میں غیر قانو نی طر یقے سے نا لوں کے سامنے والی زمینو ں پر قا بض لو گو ں کے خلا ف کا روائی کر نے کا حکم بھی دیا ۔

ڈی سی گلگت اور ایکسئین بی اینڈ آر نے ذوالفقار کا لو نی تا KIU برج کے تعمیر اتی کام کابھی جا ئزہ لیا.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button