گلگت بلتستان

گلگت: دکاندار پر پولیس اہلکاروں کا مبینہ تشدد، بے ہوش چھوڑ کر فرار ہو گئے

گلگت (اقبال عاصی): خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے دکاندار پر سول کپڑوں میں ملبوس مقامی پولیس کے اہلکاروں کا تشدد۔ بے ہو شی کے عالم میں چھوڑ کر فرار ہو گیے.

تفصیلات کے مطابق ، پولیس اہلکا ر گل اختر نامی دکاندار کے ایر پورٹ روڑ پر واقع دکان میں رکھے سامان مثلا” رضائیوں اور کمبل وغیرہ پر براجما ن ہو گئے تھے جن پر بیٹھنے سے منع کرنے پر وہدکاندار پر پل پڑے، اور گھونسوں، لاتوں اور پتھروں سے مار مار کر اسے ادھ موا کر دیا۔

دریں اثنا انٹر نیشنل ہیومن رائٹس آبزرور جی بی کی تازہ اطلاع کے مطابق دکاندار پر پولیس اھلکاروں کی انسانیت سوز تشدد کے حوالے سے کینٹ تھانے میں ایف آی آر درج کر نے کیلئے دی گئی درخواست پر ابھی تک کاروائی نہیں کی گئی بلکہ زخمی کے ساتھیوں کو مبینہ طور پر دھمکیو ں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ھے۔آی ایچ آر او میڈیا سیل کیمطابق پولیس گردی کے اس واقعے کے خلاف سپریم اپیلٹ کورٹ کے سامنے زخمی کے ھمراہ انصاف کے حصول کیلئے دھر نا دینے کا فیصلہ کیا گیا ھے۔

زخمی دکاندار کو سٹی ھسپتال میں داخل کر دیا گیا ھے۔۔جبکہ مقامی پولیس نے درخواست جمع کرانے کے باوجود واقعے کی رپورٹ درج نہیں کی گئی بلکہ تھانے کا عملہ اپنے پیٹی بند ساتھیوں کو بچانے کی کو ششوں میں مصروف بتایا جاتا ھے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button