گلگت بلتستان

کمیٹی ایک ہفتے میں ہنزہ نگر ضلعی ہیڈ کوارٹر کے حوالے سے سفارشات مرتب کرے: مہدی شاہ کی ہدایت

گلگت (پریس ریلیر) وزیر اعلیٰ نے صوبائی وزیر قانون علی مدد شیر کو ہدایت کی ہے کہ ہنزہ نگر ہیڈ کوارٹر کے تعین کے حوالے سے کمیٹی ممبرا ن جگہوں کو تعین کر کے ایک ایک ہفتے میں حتمی سفارشات مرتب کریں تاکہ بہت جلد ہنزہ نگر ہیڈ کوارٹر کا تعین کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے سپیکر قانون ساز اسمبلی وزیر بیگ اور ممبر اسمبلی مطابعت شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہنزہ نگر ہیڈ کوارٹر کا قیام بہت جلد عمل میں لایا جائیگا تاکہ ہنزہ نگر کے عوام کو در پیش مسائل کا حل انکی دہلیز پر کیا جاسکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button