گلگت بلتستان
علی آباد ہنزہ میں ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، درجنوں گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کا چالان
ہنزہ نگر (بیورو رپورٹ) ٹریفک مجسٹریٹ اور ایس ، ڈی ۔پی ۔او ہنزہ کا علی آباد با زارمیں کریک ڈاؤن،درجنوں گاڑیوں کا چالان،بغیر ہیلمٹ سفر کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کو بھی نہیں بخشا.
ٹریفک مجسٹریٹ علی آباد ہنزہ سلمان نے ایس۔ ڈی ۔پی ۔او کے ساتھ مل کر علی آباد با زار میں ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنے والے ڈرائیوروں اور مو ٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن کردیا۔ لا ئسنس نہ رکھنے والے درجنوں ڈرائیوروں کا چالان کر دیا۔اس مو قع پر کالے شیشے لگانے والی گاڑیوں کو چالان کرتے ہوئے سٹیکرز وغیرہ اتروادیئے اور کا غذات کے بغیر گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔ نیز، بغیر ہیلمٹ کے سفر کر نے والے مو ٹر سائیکل سواروں کے کاروائی کر تے ہوئے ان کا بھی چالان کر دیا گیا. ۔ ٹریفک پولیس نے وادی ہنزہ نگر میں ہیلمٹ کے بغیر سفر کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانے کی تنبیہ کی ہے۔