اہم ترین

دیامر گرینڈ جرگہ نے تمام 33 مشکوک افراد حکومت کے حوالے کر دیاہے، کمشنر سید عبدالوحید شاہ

چلاس (شفیع اللہ قریشی)حکومت کی منتخب کردہ داریل و تانگیر امن جرگہ اپنے مطلوبہ ہدف میں کامیاب ہوگئی ۔تین روز کے مسلسل کاوشوں نے جرگے کو ہمکنار کر دیا۔حکومت کو مطلوب 7 مزید سہولت کار نے خود کو جرگے کے سامنے ہتھیار ڈال کر سرنڈر کردیئے۔لسٹ میں شامل 33 افراد کو جرگہ نے حکومت کے حوالے کردیا۔کمشنر دیامر سید عبدالوحید شاہ۔مطلوب سہولت کاروں کی  تفتیش کے لئے لاان فورسز ایجنسیز کی جے آئی ٹی تشکیل کردی گئی ہیں۔پیشرفت ہونے پر مزید کارروائیاں کی جائیگی۔ایس پی دیامر کیپٹن ر یٹائرڈ رائے محمد اجمل۔دیامر کے تحصیل داریل و تانگیر جرگہ نے اپنا مطلوبہ ٹارگیڈ کو عملی جامہ پہنا دیا۔جرگے کو حکومت کی جانب سے سے 33 مطلوب سہولت کاروں کی لسٹ فراہم کردی گئی تھی۔تمام افراد کو حکومت کے حوالے کردیا ہے۔ان خیالات کا اظہار کمشنر دیامر سید عبدالوحید اور ایس پی دیامر کیپٹن ریٹائرڈ رائے  محمد اجمل نے وطین کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ جرگہ میں  شامل دیامر کے منتخب وزاراء اور علاقے کے علمائے کرام اور داریل و تانگیر عمائدین نے حکومت کے ساتھ بہت کواپریٹ کیا ہے۔ان کی انتحک محنت سے امن کی طرف جا رہا ہے۔انھوں نے کہا وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی  ذاتی انٹریس موجود ہیں جنھوں نے علاقے کی فلاح و بہبود اور امن کو گہوارہ بنانے میں ذاتی دلچسپی رہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ 33 افراد کے اوپر چھان بین کے لئے لا ان فورسز ایجنسیزکی جے آئی ٹی تشکیل کردی گئی ہے۔جو لوگ پہاڑوں میں روپوش ہوکر خود کو حوالے نہیں کرینگے تو ان کے خلاف حکومت سختی کیساتھ پیش آئی گی۔حکومت کے ادارے ایسے افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے لئے تیار ہے ۔لسٹ میں شامل تمام سہولت کار آبادی میں موجود تھے جو جرگے کے تھرو پیش ہوئے ہیں۔کمشنر دیامر نے کہا داریل و تانگیر کی طرح گوہر آباد کی بھی ایک امن کیمٹی تشکیل دیا گیا ہے۔شہر کے اندر اگر بدامنی پھیلانے والے افراد موجود ہے تو ان کا نام سامنے آنے پر یہاں بھی امن جرگہ قائم ہوگی۔صوبائی وزراء حاجی حیدر خان،عمران وکیل،اور علاقے کے نامور شخصیات حاجی رحمت خالق،حاجی امیر جان ودیگر نے امن کو فروغ دینے اور حکومت کے ساتھ تعاون کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا  کیا ہے۔داریل و کے مقامی لوگوں کا بھی حکومت کے ساتھ دینے اہم کردار ہے۔انھوں نے کہا یہ سلسلہ تب تک جارہی رہے گا جب تمام شرپسندوں سے علاقہ پاک نہیں ہوتا ہے۔روزانہ کی بنیاد پر داریل و تانگیر اے سیز جرگے کے ساتھ کھڑے ہیں۔دیامر میں  تعلیمی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔77 نیو اسکولز کو کہاں کہاں ضرورت ہے ۔آج  دیامر کے تعلیم کے اس حوالے سے اہم اجلاس طلب کرلی گئی ہیں اجلاس 10 بجے ہوگا۔اس دوران ایس پی دیامر کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل نے کہا کہ 33 افراد کے اوپر تفتیش کے لئے لا ان فورسز ایجنسیزکی جے آئی ٹی تشکیل کردی گئی ہیں۔اہم میٹنگ بھی کی گئی ہیں۔پیشرفت ہونے پر مزید کارروائیاں بھی کی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button