سابق صوبائی وزیر شکیل احمد اور محمد عالم نے بطور جج حلف لے لیا

3

گلگت ( مون شرین) چیف کورٹ گلگت بلتستان کے دو نئے ججز نے اپنے عہدے کا حلف لے لیا، جمعہ کے روز چیف جج چیف کورٹ جی بی جسٹس صاحب خان نے کے دو نئے تعنیات ججز جسٹس محمد عالم اور جسٹس وزیر شکیل احمد سے اُن کے عہدے کا حلف لے لیا  حلف برداری کی تقریب میں سپیکر قانون ساز اسمبلی جی بی وزیر بیگ، ڈپٹی سپیکر جمیل احمد، وزیر صحت حاجی گلبر خان ،مشیر سیاحت و ثقافت سعدیہ دانش، وزیر تعمیرات بشیر احمد خان، ممبرقانون ساز اسمبلی دیدار علی، پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین رضی الدین رضوی کے علاوہ کافی تعداد میں وکلاء نے شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments