گلگت بلتستان

استور کو جانے والی سڑک دوبارہ بلاک ہوگیا ہے، علاقے میں نظام زندگی درہم برہم

استور (سبخان سہیل) استور میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری بارش نے نظام زندگی درہم برہم کردی ہے استور سے گلگت اور راولپنڈی جانے والی شاہرہ دو ہفتوں سے مکمل بلاک ہے۔ گزشتہ روزہ محکمہ ورکس استور کی دن رات محنت سے استور سے گلگت تک کاروڈ کھول دیا گیا تھا۔ لیکن آج رات بھر کی بارش کی وجہ سے دوبارہ روڈ بلاک ہوا ہے۔ محکمہ ورکس استور نے اپنی دن رات محنت کے بعد عیدگاہ سے گوریکوٹ تک کا روڈ بھی کھول دیا گیا ہے ۔ ضلع استور میں گزشتہ ایک ہفتے سے ڈیزل ، پٹرول کی قلت نے جہاں پر کاروباری زندگی کو متاثر کیا ہے وہی پر عام شہریوں کے لیے بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ پورے ضلعے بھر میں پٹرول ، ڈیزل ، کا انتائی بحران ہے۔ دوسری جانب ضلعے میں گندم اور آٹے کا بحران اس قدر شدت اختیار کر گیا ہے ۔ کی لوگوں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آچکی ہے۔ لوگ ایک کلو آٹے کے لیے دن بھر بازر میں ترستے ہوئے نظر آتے ہیں۔ جہاں پر گندم اور آٹے کی قلت سے لوگوں کے گھروں پر فاقوں کی نوبت لائی ہے وہی پر دوکاندر چاول اور دیگر ایشاء خوردو نوش میں بھی اپنی من پسند ریٹ لگا کر غریبوں کا خون چوسنا شروع کیا ہے۔ شدید بارش کی وجہ سے پورا ضلع طوفانی ریلے کا منظر پیش کررہا ہے ۔ ضلع بھر میں تمام شاہریں تلاب کا منظر پیش کررہی ہے۔ شدید بارشوں نے ضلع بھر میں درجنوں مکانات اور موشی خانے،اور لوگوں کی سینکڑوں مال موشی تباہ کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اب تک متاثرہ لوگوں کی بحالی کے لیے کوئی اقتدامات کرتے ہوئے کیں پر بھی نظر نہیں آتے ہیں۔ گلگت بلتستان ڈیزسٹر منیجمٹ کا ادرہ اور پاکستان ہلال احمر جیسے محکمے لوگوں کی اس مشکل گھڑی میں کیءں پر نظر نہیں آرہی ہے ۔ شدیدبارشوں نے درجنوں لوگوں کو بے گھر کردیا ہے ۔ استور کے بالائی علاقوں میں اس وقت بھی شدید برف بھاری کا سلسلہ جاری ہے لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوکے رہے گئے ہیں۔بالائی علاقوں میں خورک ادویات سمیت دیگر ضروریات زندگی کی اہم چیزیں نیاب ہوچکی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button