گلگت بلتستان

مختلف مذہبی وسیاسی رہنماوں نے گلگت بلتستان عوامی ایکشن کمیٹی کی حمایت کا اعلان کردیا

گلگت (وجاہت علی) گلگت بلتستان عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے گندم سبسڈی کے خاتمے کے حوالے سے تحریک چلانے پر اعتماد حاصل کرنے کے لیے امام جمعہ و الجماعت اہلسنت قاضی نثار احمد اور امام جمعہ الجماعت جامع امامیہ مسجد و قائد ملت جعفریہ آغا راحت حسین الحسینی سے ملاقات ۔ملاقات ایڈوکیٹ احسان علی کی سر براہی میں وفد نے کی جس میں B.N.F کے مرکزی رہنما ء صفدر علی پروگریسو یوتھ کے چئیر مین کامریڈ باباجان ،یوسف ناشاد ،فدا حسین ،لیاقت ،وجاہت علی ،ثاقب عمر ،اسلم انقلابی اور جوہر میموریل سوسائٹی کے سر پرست حاجی نائب خان ،ترجمان اعجازالحق پر مشتمل وفد نے قاضی نثار احمد سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس پر گندم سبسڈی کے حوالے سے قاضی نثار احمد نے مکمل یقین دھانی کر واتے ہوئے کہا کہ یہ پورے گلگت بلتستان کے عوام کا مسئلہ ہے جس پر مکمل تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں ۔ساتھ ہی آئندہ جمع کے خطبے میں بھی اس حوالے سے مکمل حمایت کا اعلان کیا جائے گا ۔جبکہ آغا راحت سے ملاقات کے دوران تفصیلی گفتگو کے بعد یقین دھانی کرائی کہ آئندہ جمعے کو گلگت بلتستان عوامی ایکشن کمیٹی کی حمایت کا اعلان کیا جائے گا اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہر سطح پر ساتھ دیا جائے گا ۔یہ عوامی مسئلہ ہے جس پر سب کو ملا کر اپنے حقوق کے لیے کام کرنا ہوگا ۔اور اس حوالے سے عوامی ایکشن کمیٹی کے ایجنڈے کے مطابق ہی جمعے کو خطبے میں حمایت کا اعلان کیا جائے گا ۔

ایک اور خبر کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے کوارڈینیٹر  علامہ منظور احمد قادری نے گلگت بلتستان کے عوم کے بنیادی حقوق کی جنگ لڑنے پر گلگت بلتستان عوامی ایکشن  کمیٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا اور مکمل طور پر تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام سے گندم سبسڈی کے خاتمے کے حوالے سے جو بھی اقدام اٹھا یا جائے گا لبیک کہیں گے ۔حکمرانوں نے عوامی استحصال کی انتہا کر دی ہے گندم سبسڈی کے حوالے سے علیحدہ علیحدہ تحریک چلانے کے بجائے تمام جماعتیں گلگت بلتستان عوامی ایکشن کمیٹی کا ساتھ دیں جس میں بین الاضلاعی نمائندے موجود ہیں اور ہر پارٹی کے ر ہنما مو جود ہیں جو کہ ایک مثبت اقدام ہے اس حوالے سے عوام کو بھی عوامی ایکشن کمیٹی کا ساتھ دینا وقت کی اہم ضرورت ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button