گلگت بلتستان

قائد گلگت جوہر علی خان ایڈوکیٹ کی برسی، شعرا اور سیاسی رہنماؤں کا خراج تحسین

گلگت (سپیشل رپورٹر ) قائد گلگت جناب جوہر علی خان ایڈوکیٹ کی برسی کے سلسلے میں استانہ عالیہ جناب قائد گلگت ایک پر وقار تقریب کا انعقاد ہوا تقریب سے پہلے جناب کے مقبرے پر چادر چڑھا دیا بعد ازاں بر سی کی اجلاس سے انقلابی رہنما احسان علی ایڈوکیٹ ،کامریڈ بابا جان ،صفدر علی خان قومی رہنما ،گوہر علی ایڈوکیٹ ،انسپکٹر جوہر استوری اور حاجی نائب خان نے خطاب کیا اور شعراء کرام نے جوہر صاحب کی شان میں عقیدت کے پھو ل نچھا ور کئے اور اپ کی خدمات کو سرایا ۔مقررین نے آپکی آفاقی صحبت شخصیت کے مختلف پہلوی اور تاریخی خدمات آپکی جدوجہد فکر و فلسفہ پر تفصیلی روشنی ڈالی نیز تنگ و تاریخ اور بد ترین آمر وں کے دور میں بھی آپکی مثالی جدوجہد کو سرایا اور آج حقوق و آزادی اور قومی شخص کے خاطر اٹھنے ولی ہر آواز کو قائد گلگت کے دکھا ئے ہوئے راستے کا چر ہوتی ہے آپکی شخصیت کو قومی یکجہتی امن اور اتحاد کی علامت اور آپکی تعلیمات اب حق پر ستوں اور آزادی کے متوالوں کے لیے مشعل راہ قرار دیا ۔برسی کے اختتام پر لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button