متفرق

شگر: ایکسین بی اینڈ آر کو بالآخر ڈی ڈی او پاور مل گیا

شگر(عابد شگری) ایکسین بی اینڈ آر کو بالآخر ڈی ڈی او پاور مل گیا۔ انہیں ڈی ڈی او پاور کا نوٹیفکیشن جمعہ کی سہ پہر موصول ہوا۔ ڈی ڈی او پاور ملتے ہی پی ڈبلیو ڈی شگر کے اہلکاروں ، آفیسروں کیساتھ تمام ٹھیکیداروں کےچہرے کھل کھلا اُٹھا اور ایک دوسرے کو مبارکبادی دینے کا سلسلہ جاری ہی ہے۔ جس کیساتھ ایکسین شگر کی ٹیبل بلات اور چیک سے بھر گیا۔ ذارائع کے مطابق اس وقت کروڑوں روپے کی بلات ایکسین شگر کو ایگزیگٹیو پاور نہ ملنے کی وجہ سے پینڈنگ میں تھا۔

مسلم لیگ (ن) شگر کے صدر طاہر شگری نے ایکسین بی اینڈ آر کو ایکزیگٹیو پاور دینے پر وزیر اعلی گلگت بلتستان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شگر کے عوامی نمائندے اور سابق ممبر اسمبلی نے ایکسین کی معاملے کو الجانے کی سخت کوشش کی تھی اور اس پر سیاست چمکانے کی کوشش کررہے تھے۔جس کی وجہ سے انہیں ڈی ڈی او پاور ملنے میں تاخیر ہوئی تاہم ہماری کوششوں اور وزیر اعلی کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے ایکسین شگر کو فوری طور ایکزیگٹیو پاور دی گئی۔ ہم وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے انتہائی مشکور ہے کہ انہوں نے ہماری درخواست پر فوری طور ایکسین بی اینڈ آر کو فوری ڈی ڈی او پاور دینے کیلئے احکامات صادر فرمائی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button