دنیور سپر سٹار ںے امن کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لی

گلگت( سپیشل رپورٹر) دنیو ر سپر سٹا رنے فائبر کرکٹ امن ٹورنا منٹ جیت لیا ۔جوٹیال کر کٹ کلب کی جانب سے منعقد کر کٹ ٹورنا منٹ میں دنیو رسپر سٹا رنے خومر یر کوٹ کی ٹیم کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کر لی فائنل میچ کے تقریب کے مہمان خصوصی پیپلز پارتی کے رہنما و نوجوان سیاستدان جہانگیر جگری تھے ۔اس موقع پر مہمان خصو صی جہانگیر جگری نے ٹیم منتظمین کو دس ہزار جیتنے والی ٹیم کو پانچ ہزار جبکہ مین آف دی میچ کو دو ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ۔آخر میں مہمان خصوصی جہانگیر جگری نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھیلوں کا انعقاد سے ہی معاشرے میں امن کا قیام ممکن ہے ایک صحت مند معاشرے کے لیے کھیلوں کا انعقاد لازمی ہے ۔انہو ں نے ٹورنا منٹ کے کامیاب انعقاد پر ٹیم منتظمین کو مبارکباد دے دی

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments