گلگت بلتستان

ہلال احمر گلگت بلتستان کے زیر اہتمام صحافیوں کی سہ روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پزیر

1 (2)
گلگت(پ ر) ہلال احمر گلگت بلتستان کے چیئرمین آصف حسین نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ہلال احمر پاکستان کی کامیابی اوردکھی انسانیت کی خدمت میں اہم مقام حاصل کرنے میں مقامی میڈیا کا اہم کردار ہے اس لئے ادارہ میڈیا سے وابستہ افراد کی ان کاوشوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ہلال احمر گلگت بلتستان کے زیر اہتمام صحافیوں کیلئے منعقدہ تین روزہ ابتدائی طبی امداد کی تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ صحافت ریاست کا ایک اہم ستون ہے اور موجودہ دور میں میڈیا کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہلال احمر گلگت بلتستان نے شعبہ صحافت سے وابستہ افراد کو بیشہ وارانہ امور کی انجام دہی کے دوران پیش آنے والے واقعات میں انسانی جانوں کو در پیش خطرات کو کم کرنے کیلئے خصوصی تربیت کا اہتمام کیا ہے تا کہ قدرتی آفات اور دیگر سانحات کے دوران ممکنہ خطرات کو کم سے کم کیا جا سکے ۔ انہو ں نے کہا کہ ہلال احمر گلگت بلتستان میں ارتقائی مراحل سے گزر رہا ہے ایسے میں ادارے کو در پیش مسائل کے خاتمے کیلئے میڈیا کا تعاون در کار ہے اور مقامی میڈیا اس سلسلے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہا ہے ۔
3 (4)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی گلگت پریس کلب کے صدر منظر شگری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں وقوع پذیر ہونے والے قدرتی آفات کے دوران متاثرین کی امداد و بحالی اور پسماندہ علاقوں کے عوام کو طبی کی سہولیات کی فراہمی میں ہلال احمر کا کردار لائق تحسین ہے اس کے علاوہ ادارے کی جانب سے صحافیوں کو ابتدائی طبی امداد کی تربیت کے سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات بھی قابل ستائش ہے تا ہم اس سلسلے کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ صحافی اس تربیت سے استعفادہ حاصل کر سکے اس سے قبل ہلال احمر گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری نور العین نے ادارے کو در پیش مالی مشکلات اور حاصل شدہ اہداف میں کامیابی پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button