گلگت بلتستان

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان ١٠ مارچ کو پہیہ جام ہڑتال کرنے کے لیے پرعزم

گلگت (سپیشل رپورٹر) 10مارچ کو پورا گلگت بلتستان جام کردینگے اور ک دنیو رمیں کامیاب جلسہ کر کے دکھائیں گے کہ عوام اپنے بنیادی حقوق لینے کے لیے متحد و متفق ہیں اور 3 مارچ کو آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی ۔عوامی ایکشن کمیٹی کی ایگزیکٹیو باڈی کیااجلاس آج مقامی ہو ٹل میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں ایگز یکٹیو باڈی کے ممبران نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دس مارچ کے پہیہ جام ہڑتال کی تیاریاں مکمل کر لی ہے ۔اور اس حوالیسے تمام اضلاع میں عمائدین سے رابطے کیے جائنگے ۔اور تمام تنظمیں آج سے ہی ہڑتا ل کا میاب بنانے کے لیے کام شروع کرئنگے ۔دس مارچ کو عوامی ایکشن کمیٹی ثابت کریگی کہ عوام اپنے بنیادی حقوق لینے کیلئے کسی قسم کے سمجھو تے کے لیے تیار نہیں ہیں۔اور عوام کا مقدمہ لڑ نے والی عوام یایکشن کمیٹی کیساتھ ہے ۔اجلاس میں تین مارچ کو آل پارٹیز کا نفرنس بلائی جائیگی اور تمام اضلاع کے عمائدین کو دعوت دی جائے گی تاکہ عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے عوامی شعوری مہم کو مزید تیز کیا جائے گا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا دو مارچ کو دنیور چوک پر ایک عظیم الشان جلسہ ہو گا ۔جس میں عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما خطاب کرینگے ۔اجلاس کے آخر میں احسان ایڈوکیٹ کو اڈینٹر عوامی ایکشن کمیٹی نے خطاب کرتے ہوئے جمعہ کے کامیاب جلسے کے انعقاد پر عوام اور تمام ایگزیکٹیو باڈی اور سپریم کونسل کے ممبرانکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب عوام میں شعور آچکا ہے اور اپنے بنیادی حقوق لینے کے لیے اتحاد و اتفاق کے ذریعے اس عوامی ایکشن کمیٹی نے جو چارٹر ڈ آف ڈیمانڈ پیش کیا ہے عوام نے تائید کر دیا ہے ۔اب حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں اور عوام اپنا حق لے کر رہینگے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button