تعلیم

شگر: ڈپٹی کمشنر شگر نےگرلزپرائمری سکول مرکنجہ کا دورہ کیا

شگر(عابدشگری) ڈپٹی کمشنر شگر ولی خان کا دورہ گرلزپرائمری سکول مرکنجہ،اساتذہ کی حاضری چیک کی۔اساتذہ کی جانب سے مسائل سنے۔جبکہ سکول کے زیر تعمیر کلاس روم کا بھی معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر شگر ولی خان نے پیر کے صبح مرکنجہ میں واقع گرلز پرائمری سکول کا دورہ کیا۔جہاں انہوں نے اساتذہ کی حاضری چیک کئے جبکہ مختلف کلاس رومز میں بھی گئے اور بچوں سے سوالات کئے۔اس موقع پر سکول کے اساتذہ نے ڈپٹی کمشنر شگر کو اپنے اور سکول کے مسائل سے آگاہ کیا ۔ اساتذہ نے سکول میں بڑھتے بچوں کی تعداد اور فرنیچر اور کلاس روم کی کمی کی جانب ڈی سی شگر کی توجہ دلائی۔ڈی سی نے ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ڈپٹی کمشنر شگر نے زیر تعمیر کلاس روم کا بھی معائنہ کیا۔اس موقع پر کلاس روم کے کنٹریکٹر بھی موجود تھے۔کنٹریکٹر نے ڈی سی شگر کو بتایا کہ اس کلاس روم کو اسسٹنٹ کمشنر شگر اور ممبر اسمبلی کی زبانی ہدایت پر تعمیر کیا تھا تاہم دوسال گزرنے کے بعد ابھی تک انہیں کوئی ادائیگی نہیں ہوسکی۔جس کی وجہ سے مزید تعمیر کا کام رک گیا۔لہذاانہیں تعمیرات کی ادائیگی کیلئے اقدامات کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button