گلگت بلتستان

چیف سیکریٹری ںے ڈپٹی کمشںرز کو لینڈ کمیشن کے معاملات نمٹانے، راشن کارڈز پر کام تیز کرنے کی ہدایت دی

cheaf se
گلگت ( پ۔ر) چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محمد یونس ڈاگھا نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنز کو ہدایات دی ہے کہ وہ ضلوں کے اندر راشن کاڈز پر کام تیز کریں ۔تاکہ عوام کو در پیش مسائل دور ہو وہ چیف سیکرٹری آفس میں بدھ کے روز تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنز کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے انہوں نے گلگت بلتستان کی انتظامیہ کو یہ بھی ہدایت دی ہے کہ جن علاقوں میں لینڈ کمیشن کے معاملات روکے ہوئے ہے ان کو فوری طور پر حل کیے جائے ۔تاکہ متاثرین کا درینہ مطالبہ حل ہو اجلاس کے دوران انہوں نے چینیزسمیت دیگر ملکوں کے سیاحوں کی سیکورٹی کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی ہے ۔دوسری جانب چیف سیکرٹری نے تمام ضلوں کے اندر عوامی اہمیت کے حامل تمام منصوبوں اور ہائیڈرو پا ور پراجیکٹس کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کا بھی حکم دیا ۔انہوں نے ضلوں میں انسداد پولیومہم کو مزید تیز کرنے اور موثر انداز میں مہم چلانے کا بھی حکم دیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button