گلگت بلتستان میں زائد المعیاد اور ناقص خوردنی اشیا کی بھرمار
گلگت ( وجاہت علی ) گلگت بلتستان کا دارلخلافہ شہر گلگت میں زائد المیعاد اور زیریلی ایشیائے خوردو نوش کی بھر مار، خوردنی تیل اور دیگر ایشائے خوردو نوش کھلے عام فروخت ہو رہے ہیں۔ بیکری پروڈکٹس میں زائد المیعاد پکوان اور زہریلی پاوڈر کے استعمال کا انکشاف ،مجسٹریٹ عنایت اللہ اور فوڈ انسپکٹر راشد حسین قاسمی کا میڈیا ٹیم کے ہمراہ شہر گلگت کے ہول سیلر دکانوں پر چھا پے دو بڑی دکانیں ایک گودام ایک عدد بھٹی سیل لاکھوں کے جرمانے ۔ اعجاز بیکری میں بیکری پروڈکٹ کیک کے اندر کا کروچ نکلا جبکہ بھٹی میں چھاپہ زائد المیعاد کیمکل اور کوکنگ آئل بر آمد۔
تفصیلات کے مطابق آج اعجاز بیکری کے بنائے ہوئے کیک سے کاکر وچ بھی برآمد ہوا جسکی شکایت فوڈ انسپکٹر راشد حسین قاسمی اور مجسٹریٹ عنایت اللہ کو موصول ہوا جس پر ٹیم نے پونیال روڈ میں ایک ہو ٹل پر چھا پہ مارا جس پر یہ انکشاف ہوا کہ مذکورہ کیک اعجاز بیکری نے سپلائی کیا تھا ۔اس کے بعد ٹیم مذکورہ بیکری میں پہنچ گئی ۔در یافت کرنے پر بھٹی میں کیک بنانے کا پتہ چلا ۔میڈیا ٹیم کے ساتھ ٹیم بھٹی پہنچ گئی جہاں سر چ اپریشن کے بعد زہریلے کوکنگ آئل کے 500 سے زائد ڈبے اور کیمکل اور ایشاء ملے جو زہریلی اشیا ء میں تبدیل ہو چکی تھی اور خود انسپکٹر راشد حسین قاسمی نے میڈیا کو دکھا یا کہ تمام پروڈکٹ غیر معیاری اور زائد المیعاد کوکنگ آئل اور ایشاء سے بنائے جاتے ہیں۔جس کی وجہ سے کینسر اور ہارٹ اٹیک جیسی بیماریاں معاشرے میں بڑھ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے چار قسم کے کوکنگ آئل پر پابندی لگا دی ہے ۔صارفین تحقیق کے بعد پروڈکٹ لے لیں ۔اس موقع پر ملزم اعجاز نے بتایا کہ زائد المیعاد کوکنگ آئل اور کیمکل زائد ٹریڈرز ایر پور ٹ روڈ سے کرید اہے۔جس پر مجسٹریٹ نے بھٹی کو سیل کر دیا ۔اور 40 ہزار جرمانہ کر دیا ۔اور زاہد ٹریڈرز پر چھا پہ مارا جہاں گودام میں لاکھوں روپے کا زائد المیعاد کوکنگ آئل اور مختلف ایشاء بر آمد ہوئے حکام نے دکان اور گودام کو سیل کر دیا ۔یہ تمام صورت حال دیکھتے ہوئے بعض دکانوں نے دکان بند کر کے بھا گتے ہی عافیت سمجھی ۔مجسٹریٹ اور فوڈ انسپکٹر نے کہا کہ صارفین ایشاء خرید نے سے پہلے تاریخ چیک کرئے اور معیاری پروڈکٹ لے شکایت کی صورت میں انتظامیہ اور شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔انہوں نے کہا کہ زہر یلے ایشا ء سر عام بکتی ہے۔مگر حکام ایکشن نہیں لے رہے ہیں جو انتہائی نشویشناک ہے۔انسانی حقوق کے رہنما فاروق نے کہا ک ہم نے بار ہا دفعہ حکومت کو ایسے ایشا ء کی نشاندہی کر چکے ہیں مگر ایکشن نہیں لیا جا تا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجسٹریٹ اور فوڈ انسپکٹر کی کاروائی قابل ستائش ہے۔انہوں نے اچھی کارکر دگی کا مظاہر ہ کیا ہے۔