متفرق

نگر: غریب اور نادار افراد میں راشن تقسیم

گلگت(پ ر) سیدآباد سہارا ویلفئیر آرگنائزیشن گلگت کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے موقع پر پسن نگر سے لیکر شاہیار نگر تک لاکھوں مالیت کے راشن غریب اور نادار لوگوں میں تقسیم۔ سیدآباد سہارا ویلفئیر آرگنائزیشن گلگت کی جانب سے پسن نگر ، مناپن نگر، میاچھر نگر، ڈاڈیمل بالا۔ ڈاڈیمل پائین، غمداس نگر، پھکر نگر ، حکوچھر نگر اور شاہیار نگر کے غریب ، نادار اور یتیموں کو لاکھوں مالیت کے ماہ رمضان کا خرچہ جس میں چاول، چینی، مختلف قسم کے دالیں، اچار، تیل، مصالحہ سمیت لاکھوں مالیت کی روزمرہ استعمال ہونے واکی اشیا تقسیم کی گئی۔اس موقع پر سیدآباد سہارا ویلفئیر آرگنائزیشن گلگت کے مرکزی جنرل سیکرٹری کلب علی نے کہا کہ سیدآباد سہارا ویلفئیر آرگنائزیشن گلگت غریب اور نادار یتیموں کی ہر حال میں مدد کرے گی جس کے لئے ہم عوام کی تعاون کے ساتھ اپنے اس مشن کو کامیاب کرینگے۔دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہمارا وطیرہ ہے اور اس مشن کو آگے لیجائنگے۔ اس موقع پر پسن سے شاہیار تک مستحقین نے سیدآباد سہارا ویلفئیر آرگنائزیشن گلگت کا شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button