تعلیم

تنظیم اساتذہ گھانچے کا خاتون ایگزام سپرنٹنڈنٹ کے خلاف ایف آئی آر کی مذمت، احتجاج کی دھمکی

خپلو  (پامیر تائمز رپورٹ)   تنظیم اساتذہ گا نچھے سے منسوب ایک پریس ریلیز کے مطابق تنظیم ہذا کے زیر اہتمام خپلو میں مرد و خواتین اساتذہ کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں بروز بدھ امتحانی سنٹر ڈوغونی میں اسسٹنٹ کمشنر اکرام الحق کے خاتون سپرنٹنڈ نٹ امتحانات بانو موسیٰ کے خلاف F.I.R درج کرنے پر انتہا ئی غم وغصے اور برہمی کا اظہار کیا گیا. اساتذہ ںے الزام لگایا کہ اسسٹنٹ کمشںر ںے سپرنٹنڈنٹ کے "کار منبعی” میں مداخلت کر کے ان کو "ہراساں” کیا.

imagesاجلاس میں ایک قرارداد بھی منظور بھی گئی جس میں ایگزام سپرنٹنڈنٹ کے خلاف درج ایف آئی آر کو واپس لیںے کا مطالبہ کیا گیا. انہوں ںے مزید مطالبہ کیا کہ اسسٹنٹ کمشنر گانچھے اکرام الحق کو "اپنے کام سے کام رکھنے” کی ہدایت کرتے ہوئے دوسروں کے فرائض منبعی میں مداخلت سے باز رکھا جائے ۔نیز یہ کہ اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف مبینہ طور پر خاتون سپرنٹنڈنٹ کر "ہراساں” کرنے کے جرم میں ان کے قانونی کاروائی کی جائے. اساتذہ ںے دھمکی ہے کہ اگر تین دن کے اندر "معاملے کی حساسیت” کے پیش نظر ان مطالبات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا تو تنظم اساتذہ پرامن احتجاج کا حق محفوظ رکھتا ہے. 

یاد رہے کہ کل اسسٹنٹ کمشنر خپلو ںے گرلز ہائی سکول ڈغونی میں قائم امتحانی مرکز پر چھاپہ مار کر مبینہ طور پر منظم نقل کرواںے کی پاداش میں ایگزام سپرنٹنڈنٹ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کیے تھے.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button