کھیل
گلگت، آغا خان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام جشن نوروز ٹورنامنٹ اختتام پذیر
گلگت( مون شیرین) آغاخان یوتھ ایند سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام جشن نوروز ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوا ۔ 15 روز جاری اس ٹورنامنٹ میں والی بال ، فٹ بال، بیڈمنٹن، شوٹنگ بال کے علاوہ کرکٹ کے میچ ہوئے۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیف آرگنائزر آل پاکستان مسلم لیگ گلگت بلتستان کریم خان تھے جبکہ میر محفل کے فرائض یوتھ آفسیر آغاخان رول سپورٹس پروگرام پیار علی سگی سرانجام دے رہے تھے۔
مہمان خصوصی نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی کسی ملک کے امن کا سفیر ہوتا ہے۔ جب وہ کسی ملک میں اپنے صلاحیتوں کو منوانے جاتا ہے تو وہ اپنے ملک نام روشن کرنے پر توجہ دیتا ہے۔ اسطرح گلگت بلتستان میں میں یوتھ کھیلوں اور دوسرے مثبت سرگرمیوں کے ذریعے اپنے علاقے اور ملک کا نام روشن کرے۔ اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے یوتھ میں بہت صلاحیت موجود پیں ان کو بروئے کار لا کر اپنے علاقے میں امن کے لئے کردار ادا کرسکتے ہیں۔ گلگت بلتستان کے یوتھ نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ہے جس میں محمد کریم، ثمنیہ بیگ ، حسن سدپارہ اور دیگر ہمارے یوتھ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل میں اس خطے کا نام روشن کیا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ آفسیر اے کے آر ایس پی پیار علی سگی نے کہا کہ یوتھ فضول میں اپنا وقت برباد کرنے کی بجائے مثبت سرگرمیوں میں حصہ لے اور ملک و قوم کی خدمت کرے۔ گلگت بلتستان دنیا کا خوبصورت مقام ہے۔ اور کھیوں کے بہت سے موقع ہیں۔ ہم حکومت پر انحصار نہیں کرنا چاہیے بلکہ اپنی بل بوتے پر بھی محنت کرنی چاہیے۔ اُنہوں نے کہا کہ یوتھ کے لئے مثبت سرگرمیاں مرتب کرنے والوں کے ساتھ اے کے آر ایس پی ہمیشہ تعاون کر ئیگا۔ آخر میں مہماں خصوصی اور میر محفل نے جیتنے والی ٹیم اور کھلاڑیوں میں ٹرافی اور تعریفی اسناد تقسیم کئے۔