گلگت بلتستان

دھرنے کی تیاریاں جاری، عوامی ایکشن کمیٹی کے رابطے مہم زور و شور سے جاری ہیں

IMG_4924
گلگت ( پ۔ر) عوامی ایکشن کمیٹی کا رابطہ مہم تیز 15 اپریل سے وہ دھرنے دینگے جو دنیا دیکھے گی ہم متنازعہ علاقے کے باسی ہیں  ۔سبسڈیز ہمارا حق ہے۔اگر سبسیڈیز نہیں دے رہے ہیں تو حقوق دیے جائے ۔ان خیالا ت کا اظہار عوامی رابطہ مہم کے مختلف علاقوں میں جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے محمد نواز کریم خان ،غلام عباس،وجاہت علی ،احسان علی ایڈوکیٹ ،محمد جاوید ،نظام الدین ،فقیر شاہ و دیگر نے کیا۔
رابطہ مہم کا پہلا پروگرام آج مجینی محلہ امام بارہ گاہ میں ہوا جہاں انجمن امامیہ نے بھر پور حمایت کا اعلان کیا ۔اختر رضوان نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی نے جو کام کیا قابل تعریف ہے ۔اس کو ختم نہیں ہونا چاہیے ۔اس سے اتحاد و اتفاق میں اضافہ ہوا ہے ۔دوسرا پروگرام اسی سلسلے میں نگری امام بار ہ گاہ میں ہوا عمائدین نگرل کے بھر پور حمایت کا اعلان کیا.
اس سلسلے میں تیسرا پرو گرام رحیم آباد میں ہوا جہا ں نمبردار ارمان شاہ ،منصور خان ،دولت بیگ ،نے کہا ہمیں آج تک لڑایا گیا ۔اورحقوق غصب کئیے گئے ۔ایکشن کمیٹی کے حکم پر شاہراہ قراقرم تین مہنے تک بند کردینگے ۔اس سلسلے میں چوتھا پروگرام اہلیان خومر و جو ٹیال کے ساتھ ہوا نمبرار شیر افضل ،شاہ رےئس خان ،نظام الدین ،و فقیر شاہ نے کہا کہ اب عوام باشعور ہوچکے ہیں 15ج اپریل کا دن تاریخی دن ہوگا ۔اور بنیادی مسائل حل ہونے تک اور چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد ہونے تک دھرنے جاری رہینگے ،عوامی ایکشن کمیٹی نے رابطہ مہم تیز کر دیا ہے ۔اور چارٹر ڈ آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کر وا کر ہی دم لینگے ۔تمام عمائدین نے جان و مال حمایت کا اعلان کر دیا ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button