چترال

چترال کے علاقے برنس میں نوبیاہتا خاتون نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

suicideچترال ( نذیرحسین شاہ نذیر) چترال کے مقام برنس میں نوبیاہتا خاتون نے مبینہ طور پر خودکشی کرکے اپنی زندگی کا چراغ گل کر دیا ۔ چترال پولیس کے مطابق فضیلہ بی بی دختر عبدالرحیم ساکن اجنو تور کہو کی بیٹی رفضیلہ بی بی کی شادی ماہ جنوری میں برنس کے اکبر ولی سے ہوئی تھی ۔ گذشتہ روز فضیلہ بی بی گھر کے ایک کمرے میں دوپٹہ کو پھندہ کے طور پر گلے میں ڈالے ہوئے مردہ حالت میں پایا گیا ۔ جسے خود کشی قرار دیا جارہا ہے ۔ تاہم چترال پولیس نے ضابط فوجداری 174کے تحت تفتیش شروع کر دی ہے ۔

خاتون کی عمر 20 سال بتائی جاتی ہے ۔ جس کے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے ۔ ان کی نعش کو آبائی قبرستان ا جنو تورکہو میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

واضح رہے کہ چترال میں اسی قسم کی جوانسال خواتین کی ہلاکتوں کو خودکشی قرار دینا معمول کی بات ہے ۔ اور اس حوالے سے سطحی قسم کی تفتیش کرکے فائل بند کی جاتی ہے ۔ جس کی وجہ سے جوانسال خواتین کے جانوں کے ضیاع میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button
%d bloggers like this: