کالمز

تھری Cs

۔۔۔۔۔ابو اِنشال۔۔۔۔۔

پہلی بات تو یہ ہے،مہاراج بولے

سُنیل نارائن کے کیرم کو کھیلنے کی کپیسٹی آپ کے پاس تھی ہی نہیں،آپ میچ ہار گئے،گلہ کس بات کا؟

آپ کی سلامی جوڑی (اوپنرز)کو سہیل تنویرطرزکی گیندوں کی جان کاری تھی مگر جب کیرم کاسامنا ہواتو قدم اُکھڑ گئے اور آپ کا کام تمام ہوا۔

downloadضرورت اس بات کی ہے کہ آپ کے بلے باز نہ صرف کیرم بلکہ دوسرے اور تیسرے کوبھی سمجھنے کی کوشش کریں۔کیونکہ انیل کمبلے کی طرح ایشون بھی آپ کے لیے خطرہ ہیں۔

دوسری بات کمیٹمنٹ کی ہے۔ مضبوط کمیٹمنٹ ہی جیت کی ضامن ہوتی ہے۔ایک ٹیم کی طرح تم کھیلتے نہیں،ایک میچ ہارنے کے بعدبکھر جاتے ہو۔

اور ہاں،تیسری اور سب سے اہم چیزکیرکڑ ہے۔رول ماڈلز آپ کے پاس ہیں ہی نہیں۔سنگاکارا اور جیاوردھنے جیسے رول ماڈلز جو اپنے آخری میچ میں بھی ملک کونہ صرف ورلڈکپ کا تحفہ دے گئے بلکہ مستقبل کی قیادت کے لیے میتھوز جیسالیڈر بھی چھوڑ گئے۔

آپ کی ٹیم میں چلے کارتوس ہر وقت موجود ہوتے ہیں جہنوں نے 70s‘80sاور90sمیں بہت میچز ہارے اورہر بار صر ف اپنے انفرادی ریکارڈ کو بہتر کیا۔ ان سے جتنی جلدی ممکن ہو جان چُھڑاؤ‘ یہی وہ کھلاڑی ہیں جو ماضی قریب تک بعوض ڈالر نوبالز کراتے رہے‘

ڈھٹائی سے جھوٹ بولتے رہے اور اپنا دفاع بھی کرتے رہے۔

کبھی چرس میں پکڑے جاتے ہیں اور کبھی گیند چباتے ہیں،پاری سیب کی طرح

ہاں تو میں کہہ رہا تھا

کرکٹ کو اگر ٹھیک کرنا ہے اور واقعی تم بہتری چاہتے ہوتو تینوں ’Cs‘پر کام CAPACITY,CHARACTERاینڈCOMMITMENT‘

ٹیم کی سلیکشن کے دوران تینوں چیزوں کا خیال رکھو۔

یاد رکھنا

گذشتہ چند سالوں میں آپ نے اپنی 50,000وکٹیں گنوا دیں ہیں اور حالت یہ ہے کہ آپ کے 180ملین کرکڑز کاؤنٹی کھیلنا چاہتے ہیں۔

مہاراج سیاسی بات کررہے تھے۔

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button