ثقافت

وخی تاجک کلچرل ایسوسی ایشن کے نئے عہدیداران کی تقرری، ادارے کو دوبارہ فعال بنانے کا عزم

گلمت (پ ر) وخی تاجک کلچر ایسوسیشن کے نئے عہددارن کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔ ایک اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں وخی زبان بولنے والوں کی نمائندہ تنظیم وخی تاجک کلچرل ایسوسیشن کے نئے عہدیداران کی تقرری گزشتہ دنوں گلمت گوجال میں منعقدہ ایک اجلاس میں کی گئی۔ اجلاس میں گوجال ہنزہ، گلگت اور اشکومن سے تعلق رکھنے والے وخی زبان کے سوشل ورکرز، ادیبوں اور و شعرا نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کی وخی تاجک کلچر ایسوسیشن کو بھرپور طور فعال بنایا جایگا۔ نئی کابینہ کے اراکین کی فہرست درج ذیل ہے:

1.جناب شوکت صدرخیبر گوجال

2.جناب سرور خان سینئر وائس پریزیڈنٹ اشکومن

3.جناب مہربان علی وائس پریزیڈنٹ پسو گوجال

4.جناب آفیت نظر جنرل سکریٹری گلمت گوجال

5-جناب تخت نظر جونٹ سکریٹری اشکومن

6-جناب سکندر احمد فائنانس سکریٹری گلمت گوجال

7- جناب محمد علی انفارمیشن سکریٹری چپورسن گوجال

۔مرکزی یونٹ میں تمام علاقوں سے ممبرز بھی لئے جاینگے

اس کے علاوہ مختلف علاقائی یونٹ بھی قائم کئے جائیں گے، جس میں گلگت یونٹ، اشکومن یونٹ، گلمت یونٹ، افگرچ یونٹ، شمشال یونٹ اور چپورسن یونٹ شامل ہیں جو مرکزی یونٹ کے تعاون سے مقامی سطح پر کام کرینگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button