Uncategorized

ہماری کوشش ہوگی کہ اپلیٹ کورٹ اور چیف کورٹ کے ججز صاحبان مقامی ہو۔ صوبائی وزیر بلدیات

گلگت ( پ ر) صوبائی وزیر بلدیات فرمان علی نے کہا کہ چیف کورٹ اور اپلیٹ کورٹ میںججوں کی تعداد بڑھانے کے لئے صوبائی حکومت کام کر رہی ہے ہماری کوشش ہوگی کہ اپلیٹ کورٹ اور چیف کورٹ کے ججز صاحبان مقامی ہی ہوں۔ قراقرم لاء کالج بہترین وکلاء پیدا کررہی ہے۔ جمعرات کے روز وزیر بلدیات نے قراقرم لاء کالج گلگت میں ایک منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت میرٹ پر یقین رکھتی ہے حکومت کی ڈیڑھ سالہ کارکردگی پر عوام اور مخالف سیاسی جماعتیں بھی اعتماد کا اظہار کرتی ہیں ۔ ہمارے مخالفین تنقید ضرور کریں مگر وہ تنقید برائے اصلاح ہونی چاہیے تنقید برائے تنقید نہیں ہونی چاہیے۔ اس سے علاقے اور قوم کا نقصان ہوتا ہے۔ گلگت بلتستان کے وکلاء کا ایک اہم کردار ہے ۔ ہماری حکومت عدلیہ کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور دونوں اعلیٰ عدالتوں میں مقامی ججوں کی تعیناتی پر کام کررہی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button