گلگت بلتستان

ٹریفک حادثے میں شہید ہونے والے حوالدارصفدرکریم وادی ہنزہ میں سپرد خاک

IMG_1350

ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ ) گزشتہ دنوں گوادر سے کراچی جاتے ہوئے پاک فوج 9پنجاب رجمنٹ کے حوالد ر صفدر کریم ٹریفک حادثے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔شہید صفدر کریم کاتعلق ہنزہ کے گاوں گرلت سے تھا۔ شہید صفدر کریم کو گزشتہ روز پورے فوجی اعزاز کے ساتھ اپنی آبائی گاوں گرلت میں سپرد خاک کیاگیا۔ شہید کے نماز جنازے میں اسپیکر گلگت بلتستان کے علاوہ ہنزہ نگر کے ضلعی انتظامیہ، مختلف سیاسی و سماجی حلقوں8 کے نمائندے مرکزی ہنزہ کے مختلف علاقوں سے عوام بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

شہید حوالدر صفدر کریم نے سگواروں میں بیوہ کے علاوہ ایک بیٹی ، دو بیٹے اور ماں کوچھوڑ ا۔ اس موقع پر شہید کے قبر پر پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے سلامی دی اور سبز ہلالی پرچم لہرایا گیا اور چیف آف ارمی سٹاف کی جانب سے پھولوں کا گل دستہ شہید کے قبر پر رکھا۔ جبکہ پاک فوج کی جانب سے شہید کے کمسن بیٹے کو بھی مملکت خدا داد پاکستان کا جھنڈا سپرد کیا۔

جبکہ دوسری جانب شہید کے خاندان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے فرزندکی شہادت پر فخر ہے اور جب بھی ضرورت پڑی تو ہم اپنے ملک کے خاطر ہر طرح کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔جبکہ شہید کے کمسن بیٹے نے نہایت حوصلے اور ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے شہید والد کے جسد خاکی کو سپرد خاک کیا۔شہید کے جنازے میں شریک ہزاروں لوگوں نے ان کی مغفرت کے لئے فاتحہ اور قران خوانی بھی کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button