گلگت بلتستان
ایک اور نوجوان دریائے گلگت میں ڈوب کر ہلاک ہو گیا
گلگت (نمائندہ خصوصی) دریاے گلگت کی خونی موجوں نے ایک اور نوجوان کو نگل لیا.
پیر کے روز سٹی ہسپتال کے قریب نہاتے ھوے عرفان ولد فرید اللہ ساکن سونی کوٹ اچانک ڈوب گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے خونی لہروں کی نذر ھوگیا بعد ازاں کافی تلاش کے بعد لاش نکال لی گئی۔
یاد رہے کہ ڈوبے ہوے نوجوان کی تلاش میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ انکے علاوہ مقامی افراد کی ایک بڑی تعداد نے بھی تلاش کے کام میں حصہ لیا۔
ہر سال دریائے گلگت میں متعدد افراد ڈوب جاتے ہیں۔ اسی پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے دریائے گگلت میں تیرنے اور نہانے پر پابندی لگائی گئی ہے لیکن اس کے باوجود نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد اس خطرناک عمل میں مصروف نظر آتی ہے۔ اور ضلعی انتظامیہ اپنے اپنے حکمنامے پر عملدرآمد کروانے میں ناکام نظر آتی ہے۔